نئی دہلی، 30 دسمبر (ہ س)۔
مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ہفتہ کو نئی دہلی میں پبلک سیکٹر بینکوں (پی ایس بی) کے سربراہوں کے ساتھ میٹنگ کی۔ وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں بینکوں کی مالی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس میٹنگ میں مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھاگوت کشن راو¿ کراڈ بھی موجود تھے۔
وزارت خزانہ نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر جاری ایک بیان میں کہا کہ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے یہاں پبلک سیکٹر کے بینکوں کے سربراہوں کے ساتھ میٹنگ کی۔ سیتا رمن نے میٹنگ میں پی ایس بی کی مالی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس میٹنگ میں سائبر سیکیورٹی کے خدشات اور مالیاتی شعبے سے متعلق خطرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزارت کے مطابق، بینک کے سربراہوں کے ساتھ ملاقات کے دوران، فراڈ اور جان بوجھ کر نادہندگان سے متعلق مسائل اور نیشنل ایسٹ ری کنسٹرکشن کمپنی لمیٹڈ (این اے آر سی ایل) کی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس میٹنگ میں مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھگوت کشن راو¿ کراڈ، محکمہ مالیاتی خدمات (ڈی ایف ایس) کے سکریٹری ڈاکٹر وویک جوشی، پبلک سیکٹر بینکوں کے ایم ڈیز اور چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای او) اور ڈی ایف ایس کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
ہندوستھان سماچار
