• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Business > شروعاتی کاروبار میں گھریلو شیئر بازار میں تیزی
Business

شروعاتی کاروبار میں گھریلو شیئر بازار میں تیزی

CliQ INDIA
Last updated: October 27, 2023 1:30 pm
CliQ INDIA
Share
3 Min Read
SHARE

شروعاتی کاروبار میں گھریلو شیئر بازار میں تیزی

نئی دہلی، 27 اکتوبر (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں مسلسل چھ کاروباری دنوں سے جاری کمزوری کے سلسلے پر آج بریک لگتا نظر آرہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات مضبوطی کے ساتھ ہوئی۔ حالانکہ درمیان میں فروخت کا معمولی جھٹکا بھی لگا، لیکن خریداری کی حمایت سے ابھی تک کے کاروبار میں بازار کی مضبوطی مسلسل قائم ہے۔ صبح 11 بجے تک کے کاروبار کے بعد سینسیکس 0.82 فیصد اور نفٹی 0.72 فیصد کی تیزی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

صبح 11 بجے تک ٹریڈنگ کے بعد حصص بازار کے بڑے شیئروں میں کول انڈیا، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، این ٹی پی سی، بجاج آٹو اور ریلائنس انڈسٹریز کے حصص 2.64 فیصد سے 1.72 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری طرف ڈاکٹر ریڈیز لیبارٹریز، ہندوستان یونی لیور، کوٹک مہندرا، آئی ٹی سی اور جے ایس ڈبلیو اسٹیل کے شیئرس 0.68 فیصد سے لیکر 0.16 فیصد کی کمزوری کے ساتھ تجارت کرتے ہوئے نظر آرہے تھے۔

بی ایس ای کا سینسیکس آج 411.17 پوائنٹس چھلانگ لگا کر 63,559.32 پوائنٹس پر کھلا۔ کاروبار شروع ہوتے ہی خریداروں نے چاروں طرف سے خریداری شروع کر دی۔ خریداری کی حمایت کے باعث اس انڈیکس میں تیزی آئی۔ کچھ ہی دیر میں یہ انڈیکس 63,757.14 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم اس کے بعد کچھ عرصے کے لیے مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ بڑھتا ہوا دیکھا گیا، جس کا اس انڈیکس کی رفتار پر ہلکا اثر پڑا۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان صبح 11 بجے تک تجارت کے بعد سینسیکس 520.22 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 63,668.37 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح این ایس ای کے نفٹی نے بھی آج 71.50 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 18,928.75 پوائنٹس پر تجارت شروع کی۔ بازار کھلتے ہی شروع ہونے والی چوطرفہ خریداری کی حمایت سے یہ انڈیکس تیزی سے چڑھا اور کچھ ہی دیر میں 18 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرکے 19,029.95 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ حالانکہ اس کے بعد منافع وصولی کی وجہ سے مارکیٹ میں معمولی فروخت ہوئی جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی نقل و حرکت میں معمولی کمی دیکھی گئی۔

بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح 11 بجے تک کے کاروبار کے بعد نفٹی 147.80 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 19,005.05 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔ اس سے پہلے جمعرات کو آخری کاروباری دن سینسیکس 900.91 پوائنٹس یعنی 1.41 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 63,148.15 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ وہیں، نفٹی 264.90 پوائنٹس یعنی 1.39 فیصد گر 18,857.25 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کا اختتام کیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد

You Might Also Like

فلپ کارٹ تہوار کے موسم میں 2.2 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو روزگار فراہم کرے گا
پٹرول-ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل تقریباً 79 ڈالر فی بیرل
خام تیل میں کمی کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی نہیں
چوتھی سہ ماہی میں ویدانتا لمیٹڈ کی ایلومینیم کی پیداوار میں 4 فیصد اضافہ ۔
حکومت نے خام تیل پر ونڈ فال ٹیکس میں 1000 روپے فی ٹن اضافہ کر دیا۔

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article بیگوسرائے: بے خوف بدمعاشوں نے گھر سے بلاکر ما ری گولی
Next Article میکسیکو میں سمندری طوفان اوٹس سے تباہی، 27 افراد ہلاک
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?