نئی دہلی، 19 جنوری ( ہ س)۔بین الاقوامی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار- چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 79 ڈالر فی بیرل ہے اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت تقریباً 75 ڈالر فی بیرل ہے۔ پبلک سیکٹر آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعہ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے جبکہ ڈیزل 90.08 روپے، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے جبکہ ڈیزل 94.27 روپے، کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپے جبکہ ڈیزل 92.76 روپے، چنئی میں پٹرول 102.63 روپے اور ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر دستیاب ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میںبرینٹ کروڈ ہفتے کے پانچویں دن ابتدائی تجارت میں 0.22 ڈالر یعنی 0.28 فیصد کی کمی کے ساتھ 78.88 ڈالر فی بیرل پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ وہیں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی ) کروڈ بھی 0.06 ڈالر یعنی 0.08 فیصد کی کمی کے ساتھ 74.02 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
