خام تیل 79 ڈالر فی بیرل کے قریب، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم
نئی دہلی، 6 جنوری (ہ س)۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں برینٹ کروڈ کی قیمت 79 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت 74 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہے۔ تاہم پبلک سیکٹر آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ہفتہ کو دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 90.08 روپے فی لیٹر ہے۔ ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں پٹرول کی قیمت 106.03 روپے اور ڈیزل کی قیمت 92.76 روپے فی لیٹر ہے، جب کہ چنئی میں پٹرول کی قیمت 102.63 روپے اور ڈیزل کی قیمت 94.24 روپے فی لیٹر ہے۔
بین الاقوامی بازار میں ہفتے کے آخری روز برینٹ کروڈ کی قیمت 1.17 ڈالر یعنی 1.51 فیصد اضافے کے ساتھ 78.76 ڈالر فی بیرل پر مستحکم ہے۔ وہیں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ بھی 1.62 ڈالر یعنی 2.24 فیصد اضافے کے ساتھ 73.81 ڈالر فی بیرل پربرقرار ہوا ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
