– ڈیزل اور اے ٹی ایف کی برآمد پر لاگو اضافی ڈیوٹی صفر کر دی گئی۔
نئی دہلی، 02 جنوری (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے ملک میں پیدا ہونے والے خام تیل پر ونڈ فال ٹیکس میں 1000 روپے فی ٹن کا اضافہ کر دیا ہے۔ ڈیزل اور ہوائی جہاز کے ٹربائن فیول (اے ٹی ایف) کی برآمد پر اضافی ڈیوٹی کو کم کر کے صفر کر دیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق (آج) منگل سے ہو گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ملک میں پیدا ہونے والے خام تیل پر ونڈ فال ٹیکس کی موجودہ شرح 1300 روپے فی ٹن سے بڑھ کر 2300 روپے فی ٹن ہو گئی ہے۔ ڈیزل کی برآمد پر 0.50 روپے فی لیٹر کی خصوصی اضافی ایکسائز ڈیوٹی (ایس اے ڈی) کو ختم کر دیا گیا ہے، اے ٹی ایف کی برآمد پر اضافی ڈیوٹی کم کر دی گئی ہے، جبکہ پیٹرول پر ٹیکس پہلے ہی صفر ہے۔
اس سے قبل حکومت نے 18 دسمبر 2023 کو مقامی طور پر پیدا ہونے والے خام تیل پر لاگو ونڈ فال ٹیکس کو 5,000 روپے فی ٹن سے کم کر کے 1,300 روپے فی ٹن کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ ڈیزل کی برآمد پر ایس اے ای ڈی کو 1 روپے فی لیٹر سے کم کر کے 50 پیسے فی لیٹر کر دیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ پہلی بار حکومت نے یکم جولائی 2022 کو گھریلو خام تیل پر ونڈ فال ٹیکس لگایا تھا۔
ہندوستھان سماچار
