نئی دہلی، یکم اکتوبر (ہ س) ۔
پبلک سیکٹر کی تیل اور گیس کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے بدھ کو ہوا بازی کے ایندھن (اے ٹی ایف) کی قیمت میں تین فیصد سے زیادہ اضافہ کیا۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایوی ایشن فیول کی قیمتوں میں عالمی معیارات کے مطابق نظر ثانی کی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق بدھ سے ہوا۔
آئی او سی کی ویب سائٹ کے مطابق، قومی دارالحکومت نئی دہلی میں ایوی ایشن فیول (اے ٹی ایف) کی قیمت 3,052.5 فی کلو لیٹر یا 3.3 فیصد بڑھ کر 93,766.02 فی کلو لیٹر ہوگئی ہے۔ یہ اضافہ پچھلے مہینے اے ٹی ایف کی قیمتوں میں 1.4 فیصد کمی یا 1,308.41 روپے فی کلو لیٹر کے بعد ہے۔
ملک کے مالیاتی دارالحکومت ممبئی میں اے ٹی ایف کی قیمتیں 84,832.83 روپے فی کلو لیٹر سے بڑھ کر 87,714.39 روپے فی کلو لیٹر ہو گئیں۔ چنئی اور کولکاتہ میں، قیمتیں بالترتیب 96,816.58 اور 97,302.14 فی کلو لیٹر تک پہنچ گئیں۔ مقامی ٹیکس جیسے ویٹ کے لحاظ سے مختلف شہروں میں قیمتیں مختلف ہوتی ہیں۔
ایوی ایشن فیول کی قیمتوں میں کمی سے کمرشل ایئر لائنز پر بوجھ بڑھے گا۔ ان کے آپریٹنگ اخراجات کا تقریباً 40 فیصد ایندھن کا ہے۔ تاہم، ایئر لائنز کی طرف سے کوئی فوری تبصرہ دستیاب نہیں ہو سکا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ
