• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Business > مسلسل چھٹے کاروباری دن مضبوطی کے ساتھ بند ہوا بازار،مضبوطی کی نئی بلندی پر پہنچا نفٹی
Business

مسلسل چھٹے کاروباری دن مضبوطی کے ساتھ بند ہوا بازار،مضبوطی کی نئی بلندی پر پہنچا نفٹی

CliQ INDIA
Last updated: February 21, 2024 12:13 pm
CliQ INDIA
Share
6 Min Read
SHARE

۔بازار میں مضبوطی کے باوجود سرمایہ کاروں کو 11 ہزار کروڑ روپے کا نقصان

نئی دہلی، 20 فروری ۔گھریلو شیئر مارکیٹ آج مسلسل چھٹے کاروباری روز مضبوطی قائم رہی۔ آج دباو میں کاروبار شروع کرنے کے باوجود شیئر بازار نے نچلی سطح سے شاندار بحالی کی، جس کی وجہ سے نفٹی نے ایک بار پھر اب تک کی بلند ترین سطح کا ریکارڈ بنایا۔ اس کے ساتھ ہی اس انڈیکس نے کلوزنگ کا اب تک کا بلند ترین ریکارڈ بھی قائم کیا۔ پورے دن کی تجارت کے بعد سینسیکس 0.48 فیصد اور نفٹی 0.34 فیصد کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔

آج کے کاروبار میں رئیلٹی اور بینکنگ سیکٹر کے شیئرس کی خرید و فروخت کا سلسلہ جاری رہا۔ دوسری جانب آئی ٹی، میٹل اور آٹوموبائل سیکٹرز کے شیئرس سب سے زیادہ دباو میں رہے۔ براڈر مارکیٹ میں آج مسلسل دباو رہا، جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ انڈیکس 0.17 فیصد کی کمزوری کے ساتھ بند ہوا۔ اسی طرح، اسمال کیپ انڈیکس نے 0.18 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ آج کے کاروبار کا اختتام کیا۔

آج بازار میں تیزی ضرور قائم رہی، لیکن مڈ کیپ اور اسمال کیپ شیئرز میں فروخت کی وجہ سے شیئر مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کی دولت میں 10 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی کمی ہوئی۔ آج کے کاروبار کے بعد بی ایس ای لسٹڈ کمپنیوں کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن گھٹ کر 391.58 لاکھ کروڑ (عارضی) رہ گئی۔ جبکہ گزشتہ تجارتی دن یعنی پیر کو ان کا بازار سرمایہ 391.69 لاکھ کروڑ روپے تھا۔ اس طرح سرمایہ کاروں کو آج کی تجارت سے تقریباً 11 ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

آج، دن کے کاروبار میں بی ایس ای میں 3,931 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہوئی۔ جس میں سے 1,955 شیئرس اضافہ کے ساتھ بند ہوئے، 1,877 کے شیئروں کی قیمتوں میں کمی اور 99 کے شیئرس بغیر کسی حرکت کے بند ہوئے۔ این ایس ای میں آج 2,173 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہوئی۔ ان میں سے 1,029 شیئرس منافع کمانے کے بعد سبز رنگ میں بند ہوئے اور 1,144 حصص نقصان اٹھانے کے بعد سرخ رنگ میں بند ہوئے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 18 شیئرس اضافے کے ساتھ اور 12 شیئرس کمی کے ساتھ بند ہوئے جبکہ نفٹی میں شامل شیئرس میں سے 26 شیئرس سبز نشان میں اور 24 شیئرس سرخ نشان پر بند ہوئے۔

بی ایس ای سینسیکس آج 19.71 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 72,727.87 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کے آغاز کے بعد فروخت کے دباو کے باعث یہ انڈیکس 197.92 پوائنٹس کی کمی سے 72,510.24 پوائنٹس پر آگیا تاہم کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد ہی خریداروں نے مارکیٹ میں اپنی موجودگی کا احساس دلایا جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی نقل و حرکت میں اضافہ ہوا۔ حالانکہ دوپہر 2 بجے کے قریب ایک بار پھر منافع وصولی کا دباو بڑھتا ہوا نظر آیا، جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی نقل و حرکت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی، تاہم کچھ دیر بعد خریداروں نے دوبارہ اپنا زور لگایا، جس کی وجہ سے یہ انڈیکس 422.53 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 73130.69 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ دن بھر خرید و فروخت کے بعد سینسیکس 349.24 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 73057.40 پوائنٹس پر بند ہوا۔

سینسیکس کے برعکس، این ایس ای کے نفٹی نے آج 23.05 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 22,099.20 پوائنٹس پر تجارت شروع کی۔ بازار کھلنے کے بعد شروع ہونے والی منافع وصولی کے باعث یہ انڈیکس 76.40 پوائنٹس گر کر 22,045.85 پوائنٹس پر پہنچ گیا تاہم صبح 10:30 بجے کے بعد خریداروں نے خریداری شروع کردی جس کی وجہ سے اس انڈیکس میں تیزی آئی۔ مسلسل خریداری کی حمایت کے ساتھ، نفٹی نچلی سطح سے تقریباً 170 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 93.35 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 22,215.60 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم آخری لمحات میں معمولی فروخت کے باعث یہ انڈیکس بالائی سطح سے قدرے نیچے کھسک گیا اور آج کا کاروبار 74.700 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 22,196.95 پوائنٹس کی سطح پر ختم ہوا۔ نفٹی کی کلوزنگ کی یہ اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

دن کے کاروبار کے بعد، اسٹاک مارکیٹ کے بڑے شیئروں میں سے پاور گرڈ کارپوریشن 4.18 فیصد، ایچ ڈی ایف سی بینک 2.63 فیصد، ایکسس بینک 2.41 فیصد، این ٹی پی سی 2.05 فیصد اور کوٹک مہندرا 1.80 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ آج کے ٹاپ 5گینرز کی فہرست میں شامل ہوئے ۔ دوسری طرف ہیرو موٹوکارپ3.90 فیصد، کول انڈیا 3.15 فیصد، بجاج آٹو 2.52 فیصد، آئشر موٹرز 1.92 فیصد اورٹی سی ایس 1.78 فیصد کی کمزوری کے ساتھ آج کے ٹاپ 5لوزرز کی فہرست میں شامل ہوئے۔

 

You Might Also Like

ایوی ایشن فیول کی قیمت میں 4.6 فیصد کمی، نئے نرخ نافذ
کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس نے وزیر اعظم سے ای کامرس پالیسی سے متعلق قوانین کو لاگو کرنے کی اپیل کی
صرافہ بازار میں تیزی کا رجحان، سونے اور چاندی کی چمک میں اضافہ | BulletsIn
اشونی کنٹینر موورز نے سرمایہ کاروں کو مایوس کیا، پہلے دن ہی لگا لوئرسرکٹ
فزکس والا نے پرائس بینڈ کا اعلان کیا، 3,480 کروڑ روپے کا آئی پی او 11 نومبر کو کھلے گا

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article وزیر خزانہ آئندہ ہفتے فن ٹیک کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات کریں گی
Next Article اداکار رتوراج سنگھ کاانتقال ، آخری رسومات کل ادا کی جائیں گی
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?