گذشتہ سہ ماہی میں نیسلے کا منافع 655.61 کروڑ روپئے ہوگیا
۔ دسمبر سہ ماہی میں خالص منافع 4.38 فیصد بڑھ کر 655.61 کروڑ روپئے ہو گیا
نئی دہلی، 7 فروری (ہ س)۔ نیسلے انڈیا لمیٹڈ نے رواں مالی سال 24۔2023 کی اکتوبر-دسمبر سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ 31 دسمبر کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں کمپنی کا خالص منافع 4.38 فیصد بڑھ کر 655.61 کروڑ روپئے تک پہنچ گیا۔ کمپنی نے گزشتہ مالی سال کی اسی سہ ماہی میں 628.06 کروڑ روپئے کا منافع کمایا تھا۔
نیسلے انڈیا نے بدھ کو اسٹاک مارکیٹوں کو دی گئی اپنی معلومات میں کہا کہ رواں مالی سال کی اکتوبر-دسمبر سہ ماہی میں کمپنی کا منافع 4.38 فیصد بڑھ کر 655.61 کروڑ روپئے ہو گیا ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی سہ ماہی میں کمپنی نے 628.06 کروڑ روپئے کا منافع کمایا تھا۔ اس مدت کے دوران، اس کی خالص آمدنی 8.27 فیصد بڑھ کر 4,583.63 کروڑ روپئے ہوگئی، جب کہ گزشتہ مالی سال کی اسی سہ ماہی میں یہ 4,233.27 کروڑ روپئے تھی۔
کمپنی کے مطابق 31 دسمبر کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران نیسلے انڈیا کے کل اخراجات 6.11 فیصد بڑھ کر 3,636.94 کروڑ روئپے ہو گئے۔ نیسلے انڈیا کی گھریلو فروخت اس سہ ماہی میں 8.86 فیصد بڑھ کر 4,421.79 کروڑ روپئے ہو گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی سہ ماہی میں 4,061.85 کروڑ روپئے تھی۔
نیسلے انڈیا کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) سریش نارائنن نے کہا کہ قیمتوں کے تعین اور مضبوط ترقی کی رفتار نے گھریلو فروخت میں 8.9 فیصد اضافہ کیا۔ نارائنن نے کہا کہ سال 2023 میں ہماری کل فروخت میں 13.3 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے ہم نے 19 ہزار کروڑ روپئے کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔
