نئی دہلی، ۔ جیف بیزوس ایک بار پھر ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کوپیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ بیزوس نے طویل عرصے تک امیر ترین شخص رہنے والے مسک سے تاج چھین لیا ہے۔ بیزوس 200.3 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ مسک 197.7 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس 200.3 بلین ڈالر کی دولت کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ایلون مسک اب 197.7 بلین ڈالر کی دولت کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ اس سے قبل ایلون مسک مسلسل 9 ماہ تک دنیا کے امیر ترین شخص رہے تھے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی 11 ویں نمبر پر ہیں۔
بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق مکیش امبانی کی دولت 115 ارب ڈالر ہے۔ وہ اس سال اب تک اپنی مجموعی مالیت میں 18.2 ارب ڈالر کا اضافہ کر چکے ہیں ۔ اسی طرح ایک اور ہندوستانی ارب پتی تاجر گوتم اڈانی اس فہرست میں 12 ویں نمبر پر ہیں اور اس وقت ان کی کل دولت 104 ارب ڈالر ہے۔
