نئی دہلی، 02 فروری (ہ س)۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار- چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت 75 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔ تیل اور گیس کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعہ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے جبکہ ڈیزل 89.62 روپے، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے جبکہ ڈیزل 94.27 روپے، کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپے جبکہ ڈیزل 92.76 روپے، چنئی میں پٹرول102.63 روپے جبکہ ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر کی شرح پر دستیاب ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں ہفتے کے پانچویں روز ابتدائی تجارت میں برینٹ کروڈ 0.38 ڈالر یعنی 0.48 فیصد اضافے کے ساتھ 79.08 ڈالر فی بیرل پرکاروبار کر رہا ہے۔ وہیں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی ) کروڈ0.32 ڈالر یعنی 0.43 فیصد اضافے کے ساتھ 74.14ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔
