خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پٹرول اور ڈیزل میں کوئی تبدیلی نہیں
نئی دہلی، 21 مارچ ۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار۔چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے۔ برینٹ کروڈ تقریباً 87 ڈالر اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ تقریباً 82 ڈالر فی بیرل ہے۔ پبلک سیکٹر آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعرات کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 94.72 روپے جبکہ ڈیزل 87.62 روپے، ممبئی میں پٹرول 104.21 روپے جبکہ ڈیزل 92.15 روپے، کولکاتا میں پٹرول 103.94 روپے جبکہ ڈیزل 90.76 روپے، چنئی میں پٹرول 100.75 روپے جبکہ ڈیزل 92.34 فی لیٹر دستیاب ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ 0.50 ڈالر یعنی 0.58 فیصد اضافے کے ساتھ 86.45 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔ وہیں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ 1.70 یعنی 1.14 فیصد کمی کے ساتھ 81.68 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔
