نئی دہلی، 20 جنوری (ہ س)۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار- چڑھاو تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ برینٹ کروڈ تقریباً 79 ڈالر اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ تقریباً 75 ڈالر فی بیرل ہے۔ پبلک سیکٹر آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہفتہ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی میں پٹرول 96.72 روپے جبکہ ڈیزل 90.08 روپے، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے جبکہ ڈیزل 94.27 روپے، کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپے جبکہ ڈیزل 92.76 روپے، چنئی میں پٹرول 102.63 روپے جبکہ ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر کی شرح پر دستیاب ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں ہفتے کے آخری کاروباری دن برینٹ کروڈ کی قیمت 0.54 ڈالر یعنی 0.68 فیصد کمی کے ساتھ 78.56 ڈالر فی بیرل پر ہے۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی ) کروڈ 0.67 ڈالر یعنی 0.90 فیصد گر کر 73.41 ڈالر فی بیرل پر ہے ۔
ہندوتھا ن سماچار
