• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Business > شیئر بازار کی گراوٹ پر بریک، شروعاتی کاروبار میں سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ
Business

شیئر بازار کی گراوٹ پر بریک، شروعاتی کاروبار میں سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ

CliQ INDIA
Last updated: May 10, 2024 5:45 pm
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

شیئر بازار کی گراوٹ پر بریک، شروعاتی کاروبار میں سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ

نئی دہلی، 10 مئی (ہ س)۔ اس کاروباری ہفتے کے دوران مسلسل دباو کا سامنا کرنے کے بعد آج گھریلو شیئر مارکیٹ میں مضبوطی دکھائی دے رہی ہے۔ آج کے کاروبار کا آغاز معمولی اضافے کے ساتھ ہوا۔ حالانکہ بازار کھلتے ہی ایک مرتبہ فروخت کا دباو بھی بن گیا جس کی وجہ سے شیئر بازار سرخ نشان میں پہنچ گیا۔ لیکن اس کے کچھ ہی دیر بعد خریداروں نے مارکیٹ پر اپنا زور لگا دیا جس کی وجہ سے شیئر مارکیٹ میں تیزی آگئی۔ کاروبار کے پہلے ایک گھنٹے کے بعد سینسیکس 0.68 فیصد اور نفٹی 0.67 فیصد کے اضافے کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

شروعاتی ایک گھنٹے کے کاروبار کے بعد شیئر مارکیٹ کے بڑے شیئروں میں سے بی پی سی ایل، آئی ٹی سی، ایشین پینٹس، جے ایس ڈبلیو اسٹیل اور این ٹی پی سی کے شیئر 2.76 فیصد سے لیکر 1.83 فیصد کے اضافے کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری طرف ایل ٹی مائنڈٹری، انفوسس، گراسم انڈسٹریز، لارسن اینڈ ٹوبرو اور ٹاٹا کنزیومر پروڈکٹس کے شیئر 1.89 فیصد سے لیکر 0.27 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔

موجودہ کاروبار میں شیئر مارکیٹ میں 2,102 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہورہی تھی۔ ان میں سے 1,221 شیئرس منافع کماکر سبز نشان میں جبکہ 881 شیئر خسارے کے بعد سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 26 شیئرس خریداری کی حمایت کے ساتھ سبز نشان میں بنے ہوئے تھے۔ دوسری جانب فروخت کے دباو کے باعث 4 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل شیئرس میں سے 43 شیئرس سبز نشان میں اور 7 شیئرس سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔

بی ایس ای کا سینسیکس آج 71.28 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 72,475.45 پوائنٹس پر کھلا۔ کاروبار شروع ہوتے ہی فروخت کے دباو کی وجہ سے یہ انڈیکس سرخ نشان میں گرکر 72,366.29 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ لیکن اس کے فوراً بعد ہی خریداروں نے مارکیٹ میں اپنا زور بنا دیا جس کی وجہ سے اس انڈیکس نے رفتار پکڑ لی۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد صبح سوا دس بجے سینسیکس 495.54 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 72,899.71 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح این ایس ای کے نفٹی نے آج 33.45 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 21,990.95 پوائنٹس پر تجارت شروع کی۔ مارکیٹ کھلتے ہی فروخت کے دباو کی وجہ سے یہ انڈیکس سرخ نشان میں گر کر 21,950.30 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ لیکن اس کے بعد مارکیٹ پر خریدار حاوی ہوگئے جس کی وجہ سے انڈیکس تھوڑی ہی دیر میں سبز نشان میں ریکور کرکے زوردار مضبوطی حاصل کر لی۔ مارکیٹ میں لگاتار خرید و فروخت کے درمیان ابتدائی 1 گھنٹے کی تجارت کے بعد صبح 10:15 بجے نفٹی 149.55 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 22,107.05 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

You Might Also Like

نیا ریکارڈ بنانے کے بعد سینسیکس اور نفٹی میں گراوٹ | BulletsIn
اشونی کنٹینر موورز نے سرمایہ کاروں کو مایوس کیا، پہلے دن ہی لگا لوئرسرکٹ
اقوام متحدہ کا اندازہ ، 2024 میں ہندوستان کی جی ڈی پی 6.2 فیصد بڑھے گی
پانچ دن کی گراوٹ کے بعد گھریلو شیئر بازار فائدہ کے ساتھ بند ہوا، سرمایہ کاروں نے 2.19 لاکھ کروڑ روپئے کمائے
کرناٹک: محکمہ انکم ٹیکس نے چھاپے میں 94 کروڑ روپے کی نقدی اور 8 کروڑ روپے کے زیورات ضبط

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article کارگل جنگ کے شہید کے والد سے گرانٹ کے نام پر 44.46080 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی، دہلی سے پانچ ٹھگ گرفتار
Next Article لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے بھگوان پرشورام جینتی پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?