نئی دہلی، 18 دسمبر (ہ س)۔ گلوبل مارکیٹ سے آج ملے- جلے اشارے مل رہے ہیں۔ وال اسٹریٹ انڈیکس پچھلے کاروباری دن ملے جلے نتائج کے ساتھ بند ہوئے۔ جبکہ ڈاو¿ جونز فیوچرز آج معمولی اضافے کے ساتھ کاروبار کر رہا ہے۔ گزشتہ سیشن کے دوران یورپی مارکیٹ میں بھی ملا- جلا کاروبار دیکھا گیا۔ ایشیائی بازاروں پر آج بالعموم دباو کی صورتحال ہے۔
نیویارک فیڈرل ریزرو کے صدر جان ولیمز کے منفی بیان نے گزشتہ تجارتی دن وال اسٹریٹ کے کاروبار پر نمایاں اثر ڈالا۔ جان ولیمز نے اپنے بیان میں کہا کہ اس وقت امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں کمی کا امکان بہت کم ہے کیونکہ افراط زر کی شرح اب بھی ہدف سے زیادہ ہے۔ اس سے قبل امریکی فیڈرل ریزرو نے اشارہ دیا تھا کہ آنے والے دنوں میں شرح سود میں کمی کی جا سکتی ہے۔
جان ولیمز کے اس بیان کے بعد وال اسٹریٹ کے انڈیکس دباو میں آگئے۔ دباو کے ماحول کے درمیان ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 0.18 فیصد گر کر 4,711.29 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ دوسری جانب، نیس ڈیک نے گزشتہ سیشن کاکاروبار 0.30 فیصد اضافے کے ساتھ 14,805.64 پوائنٹس پر ختم کیا۔ ڈاو¿ جانز فیوچر بھی آج 0.11 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 37,347.65 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔
یورپی مارکیٹس بھی گزشتہ سیشن کے دوران ملے- جلے کاروبار کے ساتھ بند ہوئے ۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.96 فیصد کمی کے ساتھ 7,576.36 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دوسری جانب، سی اے سی انڈیکس نے گزشتہ سیشن کے کاروبار کا اختتام 0.28 فیصد اضافے کے ساتھ 7,596.91 پوائنٹس پر کیا۔ جبکہ ڈی اے ایکس انڈیکس بغیر کسی اتار چڑھاو¿ کے 16,751.44 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
ایشیائی بازاروں میں آج مسلسل دباو قائم ہے۔ ایشیا کے 9 بازاروں میں سے صرف 2 کے انڈیکس معمولی اضافے کے ساتھ سبز نشان میں کاروبار کر رہے ہیں، جب کہ 7 انڈیکس کمی کے ساتھ سرخ نشان میں ہیں۔ گفٹ نفٹی 0.12 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 21,499.50 کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح کوسپی انڈیکس 0.22 فیصد اضافے کے ساتھ 2,569.29 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب نکئی انڈیکس 268.34 پوائنٹس یعنی 0.81 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 32,702.21 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.41 فیصد گر کر 3,103.71 پوائنٹس پر آگیا۔ ہینگ سینگ انڈیکس بھی اب تک کے کاروبار میں 164.71 پوائنٹس یعنی 0.98 فیصد ٹوٹ کر 16,627.48 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح تائیوان ویٹڈ انڈیکس 0.28 فیصد گر کر 17,623.69 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔ اس کے علاوہ سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.29 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 1,386.28 پوائنٹس کی سطح پر، جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 0.27 فیصد کمی کے ساتھ 7,171.43 پوائنٹس کی سطح پر اور شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.13 فیصد ٹوٹ کر 2,938.79 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
