نئی دہلی، 13 نومبر (ہ س)۔ گلوبل مارکیٹ سے آج ملے- جلے رجحانات نظر آ رہے ہیں۔ گزشتہ سیشن کے دوران ٹیکنالوجی کے شیئرس میں آئی تیزی کی وجہ سے وال اسٹریٹ کے انڈیکس شاندار اضافے کے ساتھ بند ہوئے لیکن موڈیز کی جانب سے امریکہ کی کریڈٹ ریٹنگ کو گھٹانے کی وجہ سے ڈاو جونز فیوچرز آج کمی کے ساتھ کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے ۔ گزشتہ سیشن کے دوران یورپی مارکیٹس ایک فیصد تک گر کر بند ہو ئے تھے ۔ وہیں آج ایشیائی بازاربھی دباو میں نظر آ رہا ہے۔
جمعہ کے کاروبار میں ٹیکنالوجی اور گروتھشیئروں میں شاندار اضافے کی وجہ سے امریکی مارکیٹ میں جوش و خروش کا ماحول تھا۔ ایسے ماحول میں ڈاو جونز 391 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ بند ہوا۔ اسی طرح ایس اینڈ پی 500 انڈیکس نے گزشتہ سیشن کے کاروبار کا اختتام 1.56 فیصد اضافے کے ساتھ 4,415.36 پوائنٹس کی سطح پر کیا۔ اس کے علاوہ نیس ڈیک 274.51 پوائنٹس یعنی 2.03 فیصد اضافے کے ساتھ 13,795.96 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ تاہم امریکہ کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی کی وجہ سے، آج ڈاو¿ جانز فیوچرز 144.29 پوائنٹس یا 0.42 فیصد کی کمی کے ساتھ 34,138.81 پوائنٹس کی سطح پر تجارت کرتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔
امریکی مارکیٹ کے برعکس یورپی مارکیٹس گزشتہ سیشن کے دوران زبردست گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 95.12 پوائنٹس یعنی 1.29 فیصد گر کر 7,360.55 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح سی اے سی انڈیکس نے 0.97 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 7,045.04 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کے کاروبار کاخاتمہ کیا ۔ اس کے علاوہ ڈی اے ایکس انڈیکس 118.15 پوائنٹس یعنی 0.78 فیصد کی کمی کے ساتھ 15,234.39 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
آج ایشیائی بازاروں پر مسلسل دباو نظر آ رہا ہے۔ ایشیا کے 9 بازاروں میں سے 6 کے انڈیکس کمی کے ساتھ سرخ رنگ میں کاروبار کر رہے ہیں، جب کہ 2 انڈیکس اضافے کے ساتھ سبز رنگ میں ہیں۔ چھٹی ہونے کی وجہ سے آج اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس میں کوئی کاروبار نہیں ہو رہا ہے۔ تائیوان ویٹڈ انڈیکس اس وقت 159.98 پوائنٹس یعنی 0.95 فیصد اضافے کے ساتھ 16,842.65 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 0.36 فیصد اضافے کے ساتھ 6,834.005 پوائنٹس کی سطح پر برقرار ہے۔
دوسری طرفگفٹ نفٹی 0.24 فیصد گر کر 19,494.50 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح ہینگ سینگ انڈیکس 0.14 فیصد کی کمی کے ساتھ 17,178.79 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کرتا ہوا دیکھا جا رہا ہے۔ نکئی انڈیکس اس وقت 0.01 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 32,565.30 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح کوسپی انڈیکس میں 0.16 فیصد کی کمی کے ساتھ 2,405.86 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.67 فیصد گر کر 1,380.33 پوائنٹس کی سطح پر اور شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.19 فیصد گر کر 3,033.31 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہے ہیں ۔
ہندوستھان سماچار
