نئی دہلی، 15 جنوری (ہ س)۔گلوبل مارکیٹ سے آج مضبوطی کے رجحانات ہیں۔ گزشتہ سیشن کے دوران امریکی بازار کے تینوں انڈیکس معمولی اضافے کے ساتھ بند ہونے میں کامیاب رہے۔ ڈاو جونز فیوچرز بھی آج معمولی اضافے کے ساتھ تجارت کرتا ہوا نظر آرہاہے ۔ اسی طرح یورپی مارکیٹ بھی آخری سیشن کے دوران ایک فیصد تک اضافے کے ساتھ بند ہوئے۔ اسی دوران آج ایشیائی بازاروں میں ملا- جلا کاروبار ہوتانظر آرہا ہے۔
گزشتہ سیشن کے دوران وال اسٹریٹ کے تینوں انڈیکس اتار چڑھاو کے درمیان کاروبار کرنے کے بعد معمولی اضافے کے ساتھ بند ہوئے۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 0.08 فیصد اضافے کے ساتھ 4,783.83 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح، نیس ڈیک نے 0.02 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 14,972.76 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کا کاروبار ختم کیا۔ ڈاو جونز فیوچرز بھی آج 0.01 فیصد کے معمولی اضافے کے ساتھ 37,598.50 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔
گزشتہ سیشن کے دوران یورپی مارکیٹ میں بھی مضبوط ی کا ماحول رہا۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.63 فیصد اضافے کے ساتھ 7,624.93 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح سی اے سی انڈیکس نے گزشتہ سیشن کے کاروبار کا اختتام 1.04 فیصد کی چھلانگ کے ساتھ 7,465.14 پوائنٹس کی سطح پر کیا۔ اس کے علاوہ ڈی اے ایکس انڈیکس 157.53 پوائنٹس یعنی 0.94 فیصد اضافے کے ساتھ 16704.56 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
ایشیائی بازاروں میں آج ملا -جلا کاروبار دیکھا گیا۔ ایشیا کے 9 بازاروں میں سے 6 کے انڈیکس تیزی کے ساتھ سبز نشان میں کاروبار کر رہے ہیں، جبکہ 3 انڈیکس کمی کے ساتھ سرخ نشان میں ہیں۔ ہینگ سینگ انڈیکس 0.15 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 16,219.55 پوائنٹس کی سطح پرکاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح کوسپی انڈیکس 0.07 فیصد گر کر 2523.27 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس کے علاوہ جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 0.11 فیصد کی کمی کے ساتھ 7233.37 پوائنٹس کی سطح پر تجارت کرتا ہوا دیکھا جا رہا ہے۔
دوسری طرفگفت نفٹی 0.18 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 22083 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.30 فیصد اضافے کے ساتھ 3201.21 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ نکیئی انڈیکس اب تک کے کاروبار میں 418.81 پوائنٹس یعنی 1.16 فیصد کی چھلانگ کے ساتھ 35,995.92 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح تائیوان ویٹڈ انڈیکس 101.02 پوائنٹس یعنی 0.57 فیصد اضافے کے ساتھ 17,613.85 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس کے علاوہ سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.03 فیصد کے معمولی اضافے کے ساتھ 1,413.99 پوائنٹس کی سطح پر اور شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.36 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 2,892.28 پوائنٹس کی سطح پرکاروبار کر رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
