نئی دہلی، 21 اکتوبر (ہ س)۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے۔ برینٹ کروڈ تقریباً 93 ڈالر فی بیرل ہے اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ تقریباً 89 ڈالر فی بیرل ہے۔ تاہم پبلک سیکٹر آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ہفتہ کو دارالحکومت دہلی میں پٹرول 96.72 روپے، ڈیزل 89.62 روپے، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے، ڈیزل 94.27 روپے، کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپے، ڈیزل 92.76 روپے، چنئی میں پٹرول 102.63 روپے اور ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر کے حساب سے دستیاب ہے۔
بین الاقوامی بازار میں، برینٹ کروڈ ہفتے کے آخری روز ابتدائی ٹریڈنگ میں 0.22 ڈالر یعنی 0.24 فیصد کمی کے ساتھ 93.25 ڈالر فی بیرل پر مستحکم ہے۔ وہیں، ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ 0.62 ڈالر یعنی 0.69 فیصد گر کر 88.75 ڈالر فی بیرل ہے۔
ہندوستھان سماچار//سلام
