نئی دہلی،یکم دسمبر ( ہ س)۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار -چڑھاو¿ کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں برینٹ کروڈ کی قیمت 2 ڈالر فی بیرل کم ہو کر 81 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت 76 ڈالر فی بیرل ہے۔ تاہم پبلک سیکٹر آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق جمعہ کو دارالحکومت دہلی میں پٹرول 96.72 روپے جبکہ ڈیزل 89.62 روپے، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے جبکہ ڈیزل 94.27 روپے، کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپے جبکہ ڈیزل 92.76 روپے، چنئی میں پٹرول 102.63 روپے جبکہ ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر کی شرح پر دستیاب ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ ہفتے کے پانچویں روز ابتدائی کاروبار میں 0.44 ڈالر یعنی 0.54 فیصد کی کمی کے ساتھ 80.49 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔ وہیں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ بھی 0.23 ڈالر یعنی 0.30 فیصد کمی کے ساتھ 75.73 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔
ہندوستھا ن سماچار
