• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Business > نئی بلندی پر شیئر مارکیٹ، سینسیکس اور نفٹی نے مضبوطی کے نئے ریکارڈ بنائے
Business

نئی بلندی پر شیئر مارکیٹ، سینسیکس اور نفٹی نے مضبوطی کے نئے ریکارڈ بنائے

CliQ INDIA
Last updated: December 28, 2023 7:30 pm
CliQ INDIA
Share
5 Min Read
SHARE

نئی دہلی، 28 دسمبر ( ہ س)۔ گھریلو شیئر مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات ایک نئے ریکارڈ کے ساتھ ہوئی۔ ابتدائی ٹریڈنگ میں ہی خریداری کی حمایت سے شیئر بازار مضبوطی کی ایک اور بلندی تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔ تاہم منافع وصولی کے باعث وقتاً فوقتاً فروخت بھی ہوتی رہی جس کی وجہ سے حصص بازار میں اتار -چڑھاو کا رجحان رہا۔ کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد، سینسیکس 0.20 فیصد اور نفٹی 0.16 فیصد کے اضافے کے ساتھ کاروبار کر رہا تھا۔

کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد اسٹاک مارکیٹ کے بڑے شیئروں میں سے ایس بی آئی لائف انشورنس، مہندرا اینڈ مہندرا، ہیرو موٹو کارپ، نیسلے اور این ٹی پی سی کے شیئرس 1.41 فیصد سے 1.16 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری طرف، ڈاکٹر ریڈیز لیبارٹریز، بجاج آٹو، ایشین پینٹس، انفوسس اور آئشر موٹرس کے شیئرس میں 0.46 فیصد سے 0.15 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار دیکھا گیا۔

موجودہ کاروبار میں اسٹاک مارکیٹ میں 2045 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہو رہی تھی ۔ ان میں سے 923 شیئرس منافع کمانے کے بعد سبز رنگ میں جبکہ 1,122 شیئرس خسارے کے بعد سرخ رنگ میں کاروبار کر رہے تھے ۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 22 شیئروں خریداری کی حمایت کے ساتھ سبز رنگ میں رہے۔ دوسری جانب فروخت کے دباو کی وجہ سے 8 شیئروں کی قیمتوں میں تیزی رہی۔ جبکہ نفٹی میں شامل اسٹاکس میں سے 32 اسٹاکس سبز نشان میں اور 18 اسٹاک سرخ نشان میں تجارت کرتے ہوئے دیکھے گئے۔

بی ایس ای سینسیکس آج 224.24 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 72,262.67 پوائنٹس پر کھلا، جس نے اب تک کا بلند ترین ریکارڈ بنایا۔ ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان رسہ کشی کی صورتحال رہی جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی حرکت میں بھی اتار چڑھاو آتا رہا۔ تاہم خریداری کی حمایت سے یہ انڈیکس تقریباً 400 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 72,406.75 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔ لیکن اس کے بعد منافع بکنگ کے دباو کی وجہ سے انڈیکس میں کمی ہوئی۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد صبح 10:15 بجے سینسیکس 146.31 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 72,184.74 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح این ایس ای کے نفٹی نے بھی آج مضبوطی کے نئے ریکارڈ کے ساتھ تجارت شروع کی۔ یہ انڈیکس 60.25 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 21,715 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ خریداروں اور فروخت کنند گان کی مارکیٹ میں ایک دوسرے پر غلبہ حاصل کرنے کی مسلسل کوششوں کی وجہ سے اس انڈیکس کی حرکت میں بھی اتار چڑھاو ہوتا رہا۔ تاہم خریداری کی حمایت سے یہ انڈیکس 100 پوائنٹس سے زیادہ مضبوط ہوا اور 21,759.05 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، جس سے اب تک کی بلند ترین سطح کا ایک اور نیا ریکارڈ قائم ہوا۔ لیکن اس کے بعد منافع وصولی شروع ہونے سے اس انڈیکس کی حرکت میں بھی کمی آئی۔ مارکیٹ میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان پہلے ایک گھنٹے کی تجارت کے بعد صبح سوا دس بجے نفٹی 35.05 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 21,689.80 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

مضبوط عالمی اشارے کے درمیان گھریلوبازار حصص نے آج پری اوپننگ سیشن میں فائدہ کے ساتھ کاروبار شروع کیا۔ اس سیشن میں بی ایس ای سینسیکس 127.15 پوائنٹس یعنی 0.18 فیصد کے اضافے کے ساتھ 72,165.58 پوائنٹس کی سطح پر تھا۔ جبکہ پری اوپننگ سیشن میں نفٹی 42.25 پوائنٹس یعنی 0.20 فیصد مضبوط ہوااور 21,697 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

اس سے پہلے بدھ کوگزشتہ کاروباری دن سینسیکس 701.63 پوائنٹس یعنی 0.98 فیصد کے اضافے کے ساتھ 72,038.43 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ اسی وقت، نفٹی نے 213.40 پوائنٹس یعنی 1 فیصد چھلانگ لگا کر بدھ کی تجارت کو 21,654.75 پوائنٹس کی سطح پر ختم کی۔

ہندوستھان سماچار

You Might Also Like

اس ہفتے پرائمری مارکیٹ میں 10 آئی پی اوز لانچ کیے جائیں گے، 3 شیئرز لسٹ کیے جائیں گے
ایئر انڈیا نے 2 نومبر تک تل ابیب کے لیے تمام پروازیں معطل کر دیں
نومبر میں تھوک مہنگائی 0.26 فیصد کی سات ماہ کی بلند ترین سطح پر
خام تیل 81 ڈالر فی بیرل کے قریب، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی نہیں
خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی نہیں

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article قتل کے بعد فرار شوٹر کو نیپال پولیس نے تصادم کے بعد گرفتار کر لیا
Next Article یروشلم : مسلمانوں کے تاریخی قبرستان کی بے حرمتی
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?