• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Business > نئی بلندی پر شیئر بازار ، سینسیکس اور نفٹی نے بنایا آل ٹائم کا ہائی ریکارڈ
Business

نئی بلندی پر شیئر بازار ، سینسیکس اور نفٹی نے بنایا آل ٹائم کا ہائی ریکارڈ

CliQ INDIA
Last updated: January 15, 2024 9:30 pm
CliQ INDIA
Share
5 Min Read
SHARE

۔پہلی بار سینسیکس 73 ہزار پوائنٹس اور نفٹی 22 ہزار پوائنٹس کے اوپر کھلا

نئی دہلی، 15 جنوری (ہ س)۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز گھریلو شیئر مارکیٹ نے آج ریکارڈ تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز کیا۔ آج کے کاروبارمیں، سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس نے آل ٹائم ہائی اوپننگ اورآل ٹائم ہائی لیول کے نئے ریکارڈ بنائے۔ آج پہلی بار سینسیکس 73 ہزار پوائنٹس سے اوپر کھلا اور نفٹی 22 ہزار پوائنٹس سے اوپر کھلا۔

کاروبار کی شروعات ہونے کے بعد خریداری کی حمایت سے ان دونوں انڈیکس نے تیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مضبوطی کا نیا ریکارڈ بنایا۔ لیکن کچھ دیر بعدمنافع وصولی شروع ہو جانے کی وجہ سے ان دونوں انڈیکس میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کے باوجود سینسیکس اور نفٹی سبز رنگ میں برقرار رہے۔ کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد، سینسیکس 0.68 فیصد اور نفٹی 0.53 فیصد کے اضافے کے ساتھ کاروبار کر ر ہے تھے۔

آج کے کاروبار میں آئی ٹی سیکٹر کے شیئرز میں زبردست تیزی نظر آ رہی ہے۔کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعدحصص بازار کے بڑے شیئروں میں وپرو، ٹیک مہندرا، ایچ سی ایل ٹیکنالوجی، انفوسس اور ایل ٹی مائنڈ ٹری کے شیئرس 7.27 فیصد سے 1.62 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری طرف، ایچ ڈی ایف سی لائف، ہنڈالکو انڈسٹریز، اڈانی پورٹس، آئیشر موٹرز اور بجاج فائنانس کے حصص 2.83 فیصد سے 1.08 فیصد تک گر کر کاروبار کرتے ہوئے نظر آئے۔

موجودہ کاروبار میں بازارحصص میں 2,093 شیئروں میں ایکٹیو ٹریدنگ ہو رہی تھی ۔ ان میں سے 1,004 شیئرس منافع کمانے کے بعد سبز رنگ میں کاروبار کرتے ہوئے جبکہ 1,089 شیئرس نقصان اٹھانے کے بعد سرخ رنگ میں کاروبار کرتے ہوئے نظر آرہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 18 شیئرس خریداری کی حمایت کے ساتھ سبز رنگ میں رہے۔ دوسری جانب فروخت کے دباو کے باعث 12 شیئرس کی قیمتوں میں تیزی رہی۔ جبکہ نفٹی میں شامل اسٹاکس میں سے 28 اسٹاکس سبز نشان میں اور 22 شیئرس سرخ نشان میں تجارت کرتے ہوئے دیکھے گئے۔

آج بی ایس ای سینسیکس نے پہلی بار 73 ہزار کے نشان کو عبور کیا اور 481.42 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 73049.87 پوائنٹس پر کھلا۔ جیسے ہی کاروبار کا آغاز ہوا، خریداری کی حمایت سے، یہ انڈیکس مختصر وقت میں 700 سے زائد پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 73,288.78 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم اس کے بعد منافع وصولیہ میں فروخت کے باعث یہ انڈیکس کچھ وقت کے لیے گرا اور 73 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے چلا گیا۔ لیکن اس کے بعدایک بار پپھر بازار میں خریداری شروع ہونے پر اس نے رفتار پکڑ لی ۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد صبح سوا دس بجے سینسیکس 495.50 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 73,063.95 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح این ایس ای کے نفٹی نے بھی آج پہلی بار 22 ہزار کا ہندسہ عبور کیا اور 158.60 پوائنٹس کی چھلانگ کے ساتھ 22,053.15 پوائنٹس پر تجارت شروع کی۔بازار کھلتے ہی خریداری کی حمایت سے یہ انڈیکس بھی تقریباً 190 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 22,081.95 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ لیکن اس کے بعد فروخت کے دباو کی وجہ سے یہ 21,963.55 پوائنٹس تک گر گیا۔ لیکن اس انڈیکس میں اس وقت تیزی آئی جب صبح 10 بجے کے قریب خریداری ایک بار پھر شروع ہوئی۔ مارکیٹ میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان پہلے ایک گھنٹے کی تجارت کے بعد صبح سوا دس بجے نفٹی 115.20 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 22,009.75 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

اس سے پہلے گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن جمعہ کو سینسیکس 847.27 پوائنٹس یعنی 1.18 فیصد کے اضافے کے ساتھ 72,568.45 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ وہیں نفٹی نے 247.35 پوائنٹس یعنی 1.14 فیصد چھلانگ لگاکر جمعہ کے کاروبار کو 21,894.55 پوائنٹس کی سطح پر ختم کیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

You Might Also Like

ملک بھر میں بیشتر صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی قیمت 2 لاکھ روپے فی کلو گرام سے نیچے۔
خام تیل میں کمی کے باوجود، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم
فروخت کے دباؤ کی وجہ سے بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ، سرمایہ کاروں کو 2.39 لاکھ کروڑ روپئے کا نقصان
کینیڈا کے ساتھ ایف ٹی اے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے امکانات زیر غور: گوئل
ملکی صرافہ مارکیٹ میں گراوٹ کا سلسلہ جاری، سونا 63 ہزار کی سطح سے نیچے آ گیا۔

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article موتیہاری میں جوئیلری دکان میں کروڑوں کی ڈکیتی ، ڈاگ اسکواڈ کی مدد سے تفتیش میں مصروف پولیس
Next Article امریکی اقدامات نے تمام جہازوں کی آمدورفت خطرے میں ڈال دی: حزب اللہ
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?