صرافہ بازار میں ہلکا اضافہ، دہلی میں سونا 63 ہزار روپئے سے تجاوز کر گیا
– 24 کیرٹ سونے کی قیمت میں 200 روپئے فی 10 گرام کا اضافہ
نئی دہلی، 8 دسمبر (ہ س)۔ جمعہ کو ہندوستانی صرافہ بازار میں تیزی رہی۔ آج ملک کے بیشتر صرافہ بازاروں میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت میں 200 روپئے فی 10 گرام تک کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اسی طرح 22 کیرٹ سونا بھی آج 100 روپئے سے 150 روپے فی 10 گرام پر تجارت کرتا دیکھا گیا۔ دہلی کے صرافہ بازار میں آج چاندی کی قیمت 77,700 روپئے فی کلوگرام پر پہنچ گئی۔
ملک کی راجدھانی دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 63,100 روپئے فی 10 گرام پر تجارت کر رہا ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 57,850 روپئے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح چنئی میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 63,660 روپئے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 58,350 روپئے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی۔ ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 62,950 روپئے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 57,700 روپئے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں بھی 24 کیرٹ سونا 62,950 روپئے فی 10 گرام کی سطح پر پہنچ گیا ہے اور 22 کیرٹ سونا 57,700 روپئے فی 10 گرام کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ان تینوں ریاستوں کے دارالحکومتوں، بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں آج 24 کیرٹ سونا 62,950 روپئے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے اور 22 کیرٹ سونا 57,700 روپئے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
