• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Business > شیئر بازار میں فروخت کا دباو، سینسیکس 72 ہزار کی سطح سے نیچے گرا
Business

شیئر بازار میں فروخت کا دباو، سینسیکس 72 ہزار کی سطح سے نیچے گرا

CliQ INDIA
Last updated: January 2, 2024 3:00 pm
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

شیئر بازار میں فروخت کا دباو، سینسیکس 72 ہزار کی سطح سے نیچے گرا

نئی دہلی، 2 جنوری (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج دباو کی صورتحال دکھائی دے رہی ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات معمولی اضافے کے ساتھ ہوئی۔ پہلے آدھے گھنٹے تک اتار چڑھاو کا سامنا کرنے کے بعد بازار میں فروخت کا دباو تھا، جس کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس نے سرخ نشان میں غوطہ لگا دیا۔ کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد سینسیکس 0.45 فیصد اور نفٹی 0.36 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

شروعاتی ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد حصص بازار کے بڑے شیئروں میں ڈیویز لیبارٹریز، کول انڈیا، سن فارماسیوٹیکلس، سپلا اور ڈاکٹر ریڈیز لیبارٹریز کے حصص 2.33 فیصد سے لیکر 1.04 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری طرف الٹرا ٹیک سیمنٹ، آئشر موٹرز، مہندرا اینڈ مہندرا، ہیرو موٹو کارپ اور لارسن اینڈ ٹوبرو کے حصص میں 2.51 فیصد سے لیکر 1.23 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔

ابھی تک کے کاروبار میں حصص بازار میں 2,057 حصص میں ایکٹو ٹریڈنگ ہورہی تھی۔ ان میں سے 955 حصص منافع کماکر سبز نشان میں جبکہ 1,102 حصص خسارے کے بعد سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 حصص میں سے 7 حصص خریداری کی حمایت کے ساتھ سبز نشان میں بنے ہوئے تھے۔ دوسری جانب فروخت کے دباو کے باعث 23 حصص سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل شیئروں میں سے 15 شیئر سبز نشان میں اور 35 حصص سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔

بی ایس ای کا سینسیکس آج 60.90 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 72,332.84 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار شروع ہونے کے بعد پہلے آدھے گھنٹے تک معمولی اتار چڑھاو ہوتا رہا۔ لیکن اس کے بعد بازار میں زبردست فروخت کا دباو بن گیا جس کی وجہ سے انڈیکس سرخ نشان میں غوطہ لگا دیا۔ مسلسل فروخت کے باعث یہ انڈیکس 400 سے زائد پوائنٹس گر کر 71,839.42 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ حالانکہ اس کے بعد خریداروں نے بھی خریداری کا زور بنانے کی کوشش کی۔ اس کے باوجود اس انڈیکس کی پوزیشن میں کوئی خاص بہتری نہیں آئی۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد صبح 10:15 بجے سینسیکس 327.38 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 71,944.56 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح این ایس ای کے نفٹی نے آج 9.45 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ 21,751.35 پوائنٹس پر تجارت شروع کی۔ یہ انڈیکس بازار کھلنے کے بعد پہلے آدھے گھنٹے تک فلیٹ سطح پر تجارت کرتا رہا۔ لیکن اس کے بعد چوطرفہ فروخت ہونے کے باعث یہ انڈیکس 21,626.50 پوائنٹس تک گر گیا۔ تاہم اس کے بعد خریداری شروع ہونے کی وجہ سے اس انڈیکس کی پوزیشن میں معمولی بہتری دیکھنے میں آئی۔ بازار میں لگاتار خرید و فروخت کے درمیان کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد صبح 10:15 بجے نفٹی 78.65 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 21,663.25 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد

You Might Also Like

صرافہ بازار میں معمولی تیزی ، سونے اور چاندی کی چمک میں اضافہ | BulletsIn
سی سی پی اے نے گمراہ کن اشتہارات پر ریپیڈو پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا
ملک میں 31 دسمبر تک چینی کی پیداوار 111.80 لاکھ ٹن: آئی ایس ایم اے
زرمبادلہ کے ذخائر 595.397 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔
وزارت محنت اور روزگار نے مائیکروسافٹ کے ساتھ اہم معاہدے پر دستخط کئے

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article چھپرہ میں بدمعاشوں نے ہوم گارڈ جوان کو موٹر سائیل سے ٹکر مار کر جان لی
Next Article بنگال کے درجہ حرارت میں ہلکی گراوٹ شروع
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?