نئی دہلی، 04 نومبر (ہ س)۔ اسرائیل اور حماس جنگ کے درمیان بین الاقوامی بازاروں میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو جاری ہے۔ برینٹ کروڈ 85 ڈالر فی بیرل کے قریب ہے اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 81 ڈالر فی بیرل کے قریب ہے۔ تاہم پبلک سیکٹر آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ہفتہ کو دارالحکومت دہلی میں پٹرول 96.72 روپے جبکہ ڈیزل 89.62 روپے، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے جبکہ ڈیزل 94.27 روپے، کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپے جبکہ ڈیزل 92.76 روپے، چنئی میں پٹرول 102.63 روپے جبکہ ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر کے حساب سے دستیاب ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں ہفتے کے آخری کاروباری روز برینٹ کروڈ 1.96 ڈالر یعنی 2.26 فیصد کی کمی کے ساتھ 84.89 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے ۔ وہیں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی ) کروڈ بھی 1.95 ڈالر یعنی 2.36 فیصد گر کر 80.51 ڈالر فی بیرل پر ہے ۔
ہندستھان سماچار
