خام تیل 81 ڈالر فی بیرل کے قریب، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی نہیں
نئی دہلی، 10 نومبر (ہ س)۔ اسرائیل اور حماس جنگ کے دوران بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو جاری ہے۔ برینٹ کروڈ تقریباً 81 ڈالر فی بیرل ہے اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ تقریباً 76 ڈالر فی بیرل ہے۔ تاہم پبلک سیکٹر آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق جمعہ کو دارالحکومت دہلی میں پٹرول 96.72 روپے جبکہ ڈیزل 89.62 روپے، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے جبکہ ڈیزل 94.27 روپے، کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپے جبکہ ڈیزل 92.76 روپے، چنئی میں پٹرول 102.63 روپے اور ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر کی شرح پر دستیاب ہے۔
بین الاقوامی بازار میں برینٹ کروڈ ہفتے کے پانچویں روز ابتدائی کاکروبار میں 0.28 ڈالر یعنی 0.35 فیصد اضافے کے ساتھ 80.29 ڈالر فی بیرل پر کاروبار ہے۔ وہیں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ(ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ 0.15 ڈالر یعنی 0.20 فیصد اضافے کے ساتھ 75.89 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
