خام تیل 79 ڈالر فی بیرل سے تجاوز، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں
نئی دہلی، 20 دسمبر (ہ س)۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ برینٹ کروڈ 79.18 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 73.44 ڈالر فی بیرل کے قریب ہے۔ حالانکہ پبلک سیکٹر آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق بدھ کو دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹرپر مستحکم ہے۔ وہیں ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں پٹرول کی قیمت 106.03 روپے اور ڈیزل کی قیمت 92.76 روپے فی لیٹر ہے، جب کہ چنئی میں پٹرول کی قیمت 102.63 روپے اور ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر ہے۔
بین الاقوامی بازار میں ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر برینڈ کروڈ 0.05 ڈالر یعنی 0.06 فیصد کی کمی کے ساتھ 79.18 ڈالر فی بیرل پرکاروبار کر رہا ہے۔ وہیں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ بھی 0.97 ڈالر یعنی 1.34 فیصد اضافے کے ساتھ 73.44 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
