نئی دہلی، 11 دسمبر (ہ س)۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں گزشتہ دنوں کے مقابلے میں کچھ اضافہ ہوا ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 77 ڈالر اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت تقریباً 72 ڈالر فی بیرل ہے۔ ملک میں پبلک سیکٹر آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق پیر کو دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل 90.08 روپے، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے جبکہ ڈیزل 94.27 روپے، کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپے جبکہ ڈیزل 92.76 روپے، چنئی میں 102.80 روپے اور ڈیزل 94.40 روپے فی لیٹر پر دستیاب ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں، ہفتے کے پہلے دن برینٹ کروڈ 0.30 ڈالر یعنی 0.40 فیصد اضافے کے ساتھ 76.14 ڈالر فی بیرل پرٹرینڈ کر رہا ہے۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی ) کروڈ 0.19 ڈالر یعنی 0.27 فیصد اضافے کے ساتھ 71.42 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
ہندوستھا ن سماچار
