خام تیل میں گراوٹ کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی نہیں
نئی دہلی، 2 دسمبر (ہ س)۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت 2 ڈالر فی بیرل کم ہو کر 79 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت 75 ڈالر فی بیرل کے قریب ہے۔ تاہم پبلک سیکٹر آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ہفتہ کو دارالحکومت دہلی میں پٹرول 96.72 روپے جبکہ ڈیزل 89.62 روپے، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے جبکہ ڈیزل 94.27 روپے، کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپے جبکہ ڈیزل 92.76 روپے، چنئی میں پٹرول 102.63 روپے جبکہ ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر کے حساب سے دستیاب ہے۔
بین الاقوامی بازار میں ہفتے کے آخری کاروباری دن برینٹ کروڈکی قیمت 1.98 ڈالر یعنی 2.45 فیصد کمی کے ساتھ 78.88 ڈالر فی بیرل پر ہے۔ وہیں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ کی قیمت بھی 1.89 ڈالر یعنی 2.49 فیصد گر کر 74.07 ڈالر فی بیرل پر مستحکم ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
