خام تیل میں تیزی کے باوجود، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم
نئی دہلی، 16 نومبر (ہ س)۔ اسرائیل اور حماس جنگ کے درمیان بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو جاری ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت بڑھ کر 81 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت 77 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہے۔ تاہم پبلک سیکٹر آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق جمعرات کو دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر پر رہی۔ وہیں، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپے اور ڈیزل 92.76 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے، جب کہ چنئی میں پٹرول کی قیمت 102.63 روپے اور ڈیزل کی قیمت 94.24 روپے فی لیٹر ہے۔
بین الاقوامی بازار میں ہفتے کے چوتھے روز ابتدائی تجارت میں برینٹ کروڈ 0.63 ڈالر یعنی 0.78 فیصد کی کمی کے ساتھ 80.55 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔ وہیں، ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ 0.60 یعنی 0.78 فیصد کمی کے ساتھ 76.06 فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
