ممبئی/نئی دہلی، 31 اکتوبر (ہ س)۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کینرا بینک فراڈ کیس میں جیٹ ایئرویز کمپنی کے بانی نریش گوئل اور پانچ دیگر کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ ذرائع نے منگل کو بتایا کہ ای ڈی نے یہاں کی ایک عدالت میں جیٹ ایئرویز کے بانی نریش گوئل اور پانچ دیگر کے خلاف 538 کروڑ روپئے کے کینرا بینک کے مبینہ فراڈ میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔ اس چارج شیٹ پربدھ کو نوٹس لئے جانے کا امکان ہے۔
ای ڈی نے نریش گوئل کو منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت یکم ستمبر کو گرفتار کیا تھا۔ گوئل اس وقت ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں عدالتی حراست میں ہیں۔ یہ معاملہ سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی طرف سے جیٹ ایئرویز کے نریش گوئل، ان کی اہلیہ انیتا گوئل اور کمپنی کے کچھ سابق اہلکاروں کے خلاف مبینہ دھوکہ دہی کے معاملے میں درج کی گئی ایف آئی آر سے سامنے آیا ہے۔
ہندوستھان سماچار/محمد
