– ایجنسی نے مالی سال 25۔2024 کے لئے اقتصادی ترقی کی شرح 6.9 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا ہے
نئی دہلی، 8 نومبر (ہ س)۔ عالمی سطح پر اقتصادی درجہ بندی کرنے والی ایجنسی ایس اینڈ پی ریٹنگس نے رواں مالی سال 2023-24 کے لئے ہندوستان کی اقتصادی ترقی کی شرح کی پیشن گوئی کو 6 فیصد پر برقرار رکھا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریٹنگ ایجنسی نے کہا ہے کہ ایشیا بحرالکاہل خطے میں ہندوستان کی شرح نمو سب سے زیادہ رہے گی۔
بدھ کو جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرمائے کی شدت میں بہتری، سازگار آبادی اور جی ڈی پی میں ترقی ، اقتصادی بحالی کے ضروری محرک ہیں۔ ایجنسی نے کہا کہ ہندوستان کی معیشت میں ترقی کا مضبوط ریکارڈ ہے۔ ایس اینڈ پی نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ یہ رفتار برقرار رہے گی۔
ایجنسی نے رپورٹ میں کہا ہے کہ ہندوستان کی اقتصادی ترقی کافی حد تک نظر آرہی ہے۔ ایسے میں ہندوستانی معیشت مالی سال 24۔2023 میں 6 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی، جب کہ مالی سال25۔2024 اور مالی سال 26۔2025 میں اقتصادی ترقی کی شرح 6.9 فیصد رہے گی۔ ایس اینڈ پی گلوبل کے محققین کے مطابق، ہندوستانی حکومت مالی سال 26۔2025 تک اپنے مالیاتی خسارے کے ہدف کے قریب رہے گی۔
ہندوستھان سماچار
/عطاءاللہ
