نئی دہلی، 10 جولائی (ہ س)۔ امریکہ کے ساتھ مجوزہ تجارتی معاہدے پر بات چیت اور اسے حتمی شکل دینے کی کوشش آخری مراحل میں ہے۔ وزارت تجارت کی ایک ٹیم جلد ہی مجوزہ معاہدے پر بات چیت کے لیے واشنگٹن جائے گی۔
کامرس محکمہ میں اسپیشل سکریٹری راجیش اگروال نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ مجوزہ تجارتی معاہدے کا پہلا مرحلہ اس سال ستمبر-اکتوبر تک مکمل کرنے کا ہدف ہے۔ اس سے قبل دونوں ممالک عبوری تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس لیے ہندوستانی وزارت تجارت کی ایک ٹیم جلد ہی واشنگٹن جائے گی۔ اس دوران دو طرفہ تجارتی معاہدے کے عبوری اور پہلے مرحلے پر بات چیت کی جائے گی۔ تاہم اس دورے کی تاریخوں کا ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
ہندوستان اور امریکہ کے درمیان مجوزہ دو طرفہ تجارتی معاہدے کے چیف مذاکرات کار اگروال نے کہا کہ ہندوستان نے اب تک 26 ممالک کے ساتھ 14 سے زیادہ آزاد تجارتی معاہدوں کو نافذ کیا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے بھارت سمیت کئی ممالک پر عائد اضافی ٹیرف کو یکم اگست تک معطل کر دیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
—————
ہندوستان سماچار / عبدالواحد
