نئی دہلی، 19 دسمبر (ہ س)۔ گلوبل مارکیٹ سے آج ملے- جلے اشارے نظر آ رہے ہیں۔ امریکی مارکیٹ میں گزشتہ سیشن کے دوران تیزی رہی۔ تاہم ڈاو جونز فیوچرز آج فلیٹ لیول پر کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ دوسری جانب یورپی مارکیٹ گزشتہ سیشن کے دوران ملے- جلے نتائج کے ساتھ بند ہوئے۔ اسی طرح ایشیائی مارکیٹ میں آج ملا- جلا کاروبار دیکھا جا رہا ہے۔
اینرجی اور بڑے ٹیک شیئروں کے آوٹ پرفارم کرنے کی وجہ سے وال اسٹریٹ کے انڈیکس میں گزشتہ سیشن کے دورانتیزی قائم رہی ۔ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 0.45 فیصد اضافے کے ساتھ 4,740.56 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح نیس ڈیک نے 90.59 پوائنٹس یعنی 0.61 فیصد کے اضافے کے ساتھ 14,904.81 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کی تجارت ختم کی ۔ نیس ڈیک مسلسل آٹھویں کاروباری دن مضبوطی کے ساتھ بند ہونے میں کامیاب رہا۔ ڈاو¿ جونز فیوچرز آج 0.01 فیصد کے معمولی اضافے کے ساتھ 37,308.80 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔
گزشتہ سیشن کے دوران یورپی مارکیٹ میں ملا- جلا کاروبار دیکھا گیا۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.50 فیصد اضافے کے ساتھ 7,614.48 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دوسری جانب، سی اے سی انڈیکس نے گزشتہ سیشن کی تجارت 0.37 فیصد کمی کے ساتھ 7,568.86 پوائنٹس پر ختم کی۔ اس کے علاوہ ڈی اے ایکس انڈیکس 100.89 پوائنٹس یعنی 0.61 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 16,650.55 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
ایشیائی مارکیٹ میں آج ملا- جلا کاروبار دیکھا جا رہا ہے۔ ایشیا کے 9 مارکیٹس میں سے 5 کے انڈیکس کمی کے ساتھ سرخ رنگ میں کاروبار کر رہے ہیں جبکہ 4 انڈیکس مضبوطی کے ساتھ سبز رنگ میں ہیں۔ گفٹ نفٹی 0.16 فیصد گر کر 21,450.50 پوائنٹس کی سطح پرکاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح ہینگ سینگ انڈیکس 102.27 پوائنٹس یعنی 0.62 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 16,526.96 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔ تائیوان ویٹڈ انڈیکس میں بھی اب تک کے کاروبار میں 103.07 پوائنٹس یعنی 0.58 فیصد کی کمی ہوئی ہے اور یہ 17,548.96 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس کے علاوہ کوسپی انڈیکس 0.07 فیصد کمی کے ساتھ 2,565.19 پوائنٹس کی سطح پر اور شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.02 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 2,930.18 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔
دوسری جانب نکئی انڈیکس 309.84 پوائنٹس یعنی 0.95 فیصد اضافے کے ساتھ 33,068.82 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.33 فیصد مضبوط ہو کر 3,123.44 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس کے علاوہ سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.01 فیصد کے معمولی اضافے کے ساتھ 1,393.58 پوائنٹس کی سطح پر اور جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 0.36 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 7,144.90 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
