نئی دہلی، 10 جنوری (ہ س)۔ گھریلو صرافہ بازار میں آج کمی کا رجحان ہے۔ آج ملک کے بیشتر صرافہ بازاروں میں 24 اور 22 کیرٹ سونے کی قیمتوں میں 100 سے لے کر150 روپے فی 10 گرام تک کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ چاندی میں بھی آج کمی کا رجحان ہے۔ اس گراوٹ کی وجہ سے آج دہلی صرافہ بازار میں آج چاندی 76,600 روپے فی کلو کی سطح پرکاروبار کر رہی ہے۔
ملک کی راجدھانی دہلی میں 24 کیرٹ سونا آج بھی 63100 روپے فی 10 گرام کی سطح پرکاروبار کر رہا ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 57850 روپے فی 10 گرام درج کی گئی۔ اسی طرح ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 62950 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 57700 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ وہیں چنئی میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 63490 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 58200 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی۔ ان بڑے شہروں کے علاوہ احمد آباد میں آج 24 کیرٹ سونا 63000 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے اور 22 کیرٹ سونا 57750 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 62950 روپے فی 10 گرام کی سطح پر پہنچ گیا ہے اور 22 کیرٹ سونا 57700 روپے فی 10 گرام کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
لکھنو¿ کے صرافہ بازار میں آج 24 کیرٹ سونا 63100 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے اور 22 کیرٹ سونا 57850 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ وہیں پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت بڑھ کر 63 ہزار روپے فی 10 گرام ہو گئی ہے جبکہ 22 کیرٹ سونا 57 ہزار 750 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح جے پور میں 24 کیرٹ سونا 63,100 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 57,850 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔
ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کےصرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ان تینوں ریاستوں کے دارالحکومتوں، بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں آج 24 کیرٹ سونا 62,950 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ ان تینوں شہروں کی صرافہ بازاروں میں 22 کیرٹ سونا 57700 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
