جموں ،16 اکتوبر (ہ س)۔
جموں و کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر ابر آلودہ رہا ۔جس وجہ سے درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔وہیں محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر کے کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ جموں و کشمیر کے کئی بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں کافی بارش کا امکان ہے۔ پیر کی صبح جموں و کشمیر کے کئی مقامات پر وقفے وقفے سے بارش اور ہلکی برفباری ریکارڈ کی گئی ہے ۔
موسمی مرکز نے کسانوں کو فصلوں کی کٹائی 17 تاریخ تک ملتوی کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔مزید بتایا کہ موجودہ موسمی حالات کی وجہ سے زوجیلا پاس ، مغل روڈ، سنتھن ٹاپ، سدنا ٹاپ وغیرہ پر ٹریفک میں عارضی طور پر خلل پڑ سکتا ہے۔
اصغر/ہندوستھان سماچار
/عطاءاللہ
