• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > International > اپنے قیدیوں کو چھڑانے کیلئے اسرائیل کی غزہ میں حماس کی سرنگوں پر نظریں
International

اپنے قیدیوں کو چھڑانے کیلئے اسرائیل کی غزہ میں حماس کی سرنگوں پر نظریں

CliQ INDIA
Last updated: October 16, 2023 3:55 pm
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

تل ابیب،16اکتوبر(ہ س)۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حماس کے جنگجووں نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر اچانک حملہ کرتے ہوئے 120 کے قریب قیدیوں کو حراست میں لے لیا اور 1300 سے زائد افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا، جن میں عام شہری بھی شامل تھے۔اتوار کو اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے ’سی این این‘ کو بتایا کہ فوج ممکنہ طور پر یہ سمجھتی ہے کہ یرغمالیوں کو غزہ کے اندر زیر زمین سرنگوں میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ سرنگوں کی وجہ سے غزہ میں کوئی بھی زمینی کارروائی پیچیدہ ہوگی۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ جیسے ہی شہریوں کی پٹی کے شمالی علاقے سے نکل جانے کی تصدیق کی جائے گی اسرائیل غزہ میں بڑی فوجی کارروائی شروع کر دے گا۔لیکن سوال یہ ہے کہ ہم غزہ کے اندر قیدیوں کے بارے میں کیا جانتے ہیں اور ان کی رہائی کے لیے کیا کوششیں کی جا رہی ہیں؟۔ایک ہفتے کی غیر یقینی صورتحال کے بعد اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ حماس نے کم از کم 120 افراد کو یرغمال بنا رکھا ہے، جن میں عام شہری اور فوجی شامل ہیں۔ اندازہ لگایا گیا ہے کہ ان کی تعداد 150 تک پہنچ سکتی ہے، تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا وہ زندہ ہیں یا مرچکے ہیں؟۔

قیدیوں میں اسرائیلی فوجی، خواتین، بچے اور بوڑھے افراد کے علاوہ غیر ملکی کارکنان اور دوہری شہریت کے حامل افراد بھی شامل ہیں۔اغوا کے شواہد حماس کی طرف سے لی گئی تصاویر اور حملے کے دوران اور بعد میں شائع کیے گئے ہیں۔کچھ اسرائیلی فونز سے موصول ہونے والے ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ فلسطینی علاقوں میں تھے۔

حماس نے شہری اہداف پر کسی بھی غیر اعلانیہ اسرائیلی حملوں کے جواب میں قیدیوں کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔ حماس نے کہا ہے کہ جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلیوں میں سے 22 غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری میں مارے گئے، حالانکہ ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی جا سکتی ہے۔گذشتہ ہفتے سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 2200 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔اسرائیلی حکومت نے بدعنوانی کے اسکینڈل میں ملوث ایک سابق جنرل گال ہرش کو قیدیوں کے بحران سے نمٹنے کے لیے مقرر کیا ہے، تاہم ماہرین نے اس تقرری کی مذمت کی ہے۔قیدیوں میں متعدد امریکی شہریوں کی موجودگی کی وجہ سے یہ فائل بھی ایف بی آئی کے ایک مذاکرات کار کے زیر انتظام ہے۔زمین پر اسرائیلی فورسز نے جمعہ کی شام غزہ کی پٹی میں قیدیوں کے مقام کا تعین کرنے کے لیے شواہد کی تلاش میں چھاپے مارے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا وہ زندہ ہیں یا مردہ؟۔

خیال کیا جاتا ہے کہ ایلیٹ اسرائیلی کمانڈو یونٹ سیرت متکال ان قیدیوں کو رہا کرنے کے لیے کسی بھی قسم کی دراندازی کو انجام دینے کے لیے بہترین پوزیشن میں ہے۔تاہم فوجیوں کو ان کا پتہ لگانے میں ایک مشکل کام کا سامنا کرنا پڑے گا، کیونکہ حماس کو غیر مرکزیت والے سیلوں کا نظام چلانے کے لیے جانا جاتا ہے۔سنہ2011ءمیں اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کی رہائی کے لیے کام کرنے والے مذاکرات کار گیرشون باسکن نے کہا کہ کسی بھی گرفتار اسرائیلی کو سرحد پر ہمارے حوالے کرنے والے حماس کے کسی بھی جنگجو کے لیے عام معافی کی ضمانت ہونی چاہیے اور اسے مغربی کنارے میں داخل ہونے کی اجازت ہونی چاہیے۔

ہندوستھان سماچار

You Might Also Like

استنبول کے نائٹ کلب میں تزئین و آرائش کے کام کے دوران آگ لگنے سے 29 افراد ہلاک ہو ئے
سعودی 'گرین انیشیٹو' کا دبئی میں بھی آغاز ہو گیا
پیرو نے سابق وزیر اعظم کے سفارت خانے میں پناہ لینے کے بعد میکسیکو کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کئے
غزہ میں اسرائیلی خلاف ورزیوں پر ترکیہ کی تشویش
غزہ پر اسرائیل کی 'بے لگام' بمباری بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے: اقوامِ متحدہ

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی
Next Article جموں و کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارش بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ۔
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?