نئی دہلی، 16 اکتوبر ( ہ س)۔ اسرائیل اور حماس کی جنگ کے دوران بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو جاری ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 91 ڈالر فی بیرل ہے اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت تقریباً 88 ڈالر فی بیرل ہے۔ تاہم پبلک سیکٹر آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق پیر کو دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے جبکہ ڈیزل 89.62 روپے، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے جبکہ ڈیزل 94.27 روپے، کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپے جبکہ ڈیزل 92.76 روپے، چنئی میں پٹرول 102.63 روپے جبکہ ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر پر دستیاب ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں ہفتے کے پہلے روز ابتدائی تجارت میں برینٹ کروڈ 0.08 ڈالر یعنی 0.09 فیصد اضافے کے ساتھ 90.97 ڈالر فی بیرل پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ وہیں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی ) کروڈ 0.07 ڈالر یعنی 0.08 فیصد اضافے کے ساتھ 87.76 ڈالر فی بیرل پرکاروبار کر رہا ہے۔
