جموں پولیس نے بائیک لفٹروں کے گروہ کا پردہ فاش کیا، مسروقہ موٹر سائیکل برآمد
جموں، 14 اکتوبر ۔ ضلع جموں کے میران صاحب علاقے سے پولیس نے بین الاضلاعی بائیک لفٹروں کے ایک گروہ کا پردہ فاش کیا ہے اور ان کے قبضے سے کئی چوری شدہ بائیک برآمد کی ہیں۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 5 اکتوبر اور 11 اکتوبر کو جوگندر سنگھ ولد سائیں داس سکنہ کرشنا نگر میراں صاحب، اور رمپی بالا دختر گردھاری لال ساکن ڈھینڈے کلاں، میران صاحب جموں نے میران صاحب پولیس اسٹیشن میں بائیک کی چوری ہونے کی شکایت درج کرائی۔
ان کی تحریری شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 379 کے تحت ایف آئی آر نمبر 143/2023 پولیس اسٹیشن میران صاحب میں درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئی۔ تفتیش کے دوران ایس ڈی پی او آر ایس پورہ نکھل گوگنا کی قیادت میں پولیس اسٹیشن میران صاحب کی ایک پارٹی، ایس ایچ او انسپکٹر بوپندر سنگھ، اور پی ایس آئی معروف احمد اور محمد الطاف نے ایس پی ہیڈ کوارٹر جموں کی مجموعی نگرانی میں انسانی اور تکنیکی مداخلت کی مدد سے ایک شخص کو گرفتار کیا۔
ملزم کی شناخت فاروق علی ساکن سمبل کیمپ وارڈ نمبر 4 میران صاحب کے نام سے ہوئی۔ مسلسل پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے جرم میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا اور اس کے انکشاف پر اس کے قبضے سے مسروقہ موٹرسائیکلیں اور کچھ دیگر موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ملزم نے تفتیش کے دوران یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ چوری شدہ بائیک کو فروخت کر چُکا ہے۔
