نئی دہلی، یکم نومبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کنڑ راجیوتسو کے موقع پر ریاست کے باشندوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس دن ہم عمدگی کے جذبے اور محنتی فطرت کا جشن مناتے ہیں، جس کے لئے ریاست کے لوگ جانے جاتے ہیں۔اس کے ساتھ ہی ریاست کاجذبہ اس کی مالامال ثقافت، ادب، فن اور موسیقی میں جھلکتا ہے۔
نہوں نے کہا کہ کرناٹک ترقی کے جذبے کی علامت ہے جس کی جڑیں حکمت میں جڑی ہوئی ہیں اور انہوں نے اس کے عوام کی خوشی اور اچھی صحت کے لیے دعا کی۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا”آج ، جب ہم کنڑ راجیوتسو منارہے ہیں ، تو ہم عمدگی کے جذبے اور محنتی فطرت کا جشن منارہے ہیں جس کے لئے کرناٹک کے لوگ جانے جاتے ہیں۔ ہم کرناٹک کی شاندار ثقافت کا بھی جشن منارہے ہیں ، جو اس کے ادب ، فن ، موسیقی وغیرہ میں جھلکتی ہے۔ ریاست ترقی کے جذبے کی علامت ہے جس کی جڑیں حکمت میں جڑی ہوئی ہیں۔ میں دعا کرتا ہوں کہ ریاست کے لوگ خوش اور صحت مند رہیں“۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد
