• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > National > پرائیویٹ سیکٹر سے گھریلو دفاعی صنعت 50 فیصد تک شراکت بڑھانے پر زور
National

پرائیویٹ سیکٹر سے گھریلو دفاعی صنعت 50 فیصد تک شراکت بڑھانے پر زور

CliQ INDIA
Last updated: October 28, 2025 6:30 am
CliQ INDIA
Share
5 Min Read
SHARE

۔ دس برسوں میں دفاعی برآمدات 1,000 کروڑ روپے سے بڑھ کر 23,500 کروڑ روپے تک پہنچ گئیں

نئی دہلی، 27 اکتوبر (ہ س)۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گھریلو دفاعی صنعت میں نجی شعبے کی شراکت کو دوگنا کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت گھریلو دفاعی مینوفیکچرنگ میں نجی شعبے کا حصہ تقریباً 25 فیصد ہے جب کہ اگلے تین برسوں میں اس شراکت کو کم از کم 50 فیصد تک بڑھانے کا ہدف ہونا چاہیے۔ نجی شعبے کی بڑھتی ہوئی شراکت کا ہی نتیجہ ہے کہ ہندوستان کی دفاعی برآمدات دس برسوں میں 1,000 کروڑ روپے سے بڑھ کر 23,500 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہیں۔

یہاں سوسائٹی آف انڈین ڈیفنس مینوفیکچررز (ایس آئی ڈی ایم) کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ حکومت گھریلو فروخت کنندگان کو فروغ دینے کے لیے بھی کوششیں کر رہی ہے۔ہم نے طے کیا ہے کہ ہمارے پلیٹ فارم، سسٹم اور سب سسٹم کو بتدریج گھریلو بنایا جائے ۔ ان اشیاءکے لیے بھی جو ہم تیار نہیں کر سکے، ہم نے ان کے لئے بھی کم از کم 50فیصد دیسی مواد تجویز کیا ہے۔ ہم بہت سے شعبوں میں اپنے دیسی مواد کو بڑھانے میں کامیاب ہو گئے ہیں، لیکن ابھی کافی کام باقی ہے۔“

وزیر دفاع نے کہا کہ آج جب ہم بیرون ملک سے بڑے سازوسامان خریدتے ہیں تو اس کی پوری زندگی کی سائیکل کے دوران دیکھ بھال، مرمت، اوور ہال اور اسپیئر پارٹس کے انتظام کے لیے بھی ایک بڑے مالیات کی ضرورت درپیش ہوتی ہے۔ اس سے نہ صرف ہمارے وسائل پر بوجھ پڑتا ہے بلکہ دوسرے ممالک پر ہمارا انحصار بھی برقرار رہتا ہے۔ اس لیے ہمیں صرف مکمل پلیٹ فارم کی جانب نہیں، بلکہ انفرادی سب سسٹمز اور پرزوں کی مقامی تیاری پر بھی توجہ دینی ہے۔ ہمارا مقصد صرف ہندوستان میں اسمبل کرنے پر نہیں ہونا چاہئے، بلکہ صحیح معنوں میں ہمیں اپنے ملک کے اندر ٹیکنالوجی پر مبنی مینوفیکچرنگ کرنی ہوگی۔

وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ ہمیں کسی بھی جنگ جیسی صورتحال کے لیے نہ صرف تیار رہنا ہے، بلکہ ہماری تیاری اپنی خود کی بنیاد پر ہونا چاہیے۔ میرے لئے یہ خوشی کی بات ہے کہ ہماری دفاعی صنعت اس سمت میں مضبوطی سے قدم آگے بڑھا چکی ہے۔ آپریشن سندور کی کامیابی کا سہرا ہمارے فوجیوں کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کو بھی جاتا ہے جنہوں نے اس مشن کو کامیاب بنانے کے لیے پس پردہ کام کیا۔ آکاش میزائل سسٹم، برہموس، آکاش تیرایئر ڈیفنس کنٹرول سسٹم اور مختلف قسم کے دیگر مقامی آلات نے آپریشن سندور کے دوران اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ ہمارے دیسی ہتھیاروں نے نہ صرف علاقائی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ہندوستان کی ساکھ کو بڑھایا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ہمارے لیے دفاعی شعبہ محض معاشی ترقی کا معاملہ نہیں ہے بلکہ قومی خودمختاری کی بنیاد ہے۔ جب قومی خودمختاری کی بات آتی ہے تو یہ صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ ہر شہری، ہر ادارے اور ہر صنعت کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ آپریشن سندور کے بعد آج یہ اور بھی اہم ہو گیا ہے۔ حکومت نے پرائیویٹ سیکٹر پر بھروسہ کیا ہے اور اس کے نتیجے میں ہم سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ جیسے اہم اور نازک شعبے میں بھی تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ خود انحصاری کا نظریہ ہماری حکومت کے لیے صرف ایک نعرہ نہیں ہے، بلکہ ہندوستان کی صدیوں پرانی روایت کی تجدید ہے۔ ہم نے مینوفیکچرنگ اور اعلی ٹیکنالوجی میں دیسی بنانے کو ترجیح دے کر اس روایت کی تجدید کرنے کی کوشش کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد

You Might Also Like

ایگزٹ پولز 2026: بی جے پی آسام میں براجمان رہنے کے لئے تیار، مغربی بنگال میں تنگ لڑائی، کونگرس کیرالہ میں واپسی کرتا ہوا
خام تیل کی قیمت میں کمی کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل میں کوئی تبدیلی نہیں
کانگریس نے مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے پہلی فہرست جاری کی، اس میں 144 نام ہیں۔
وندے بھارت کو بم سے اڑانے کی دھمکی، بہار میں سیکورٹی بڑھائی گئی ، آر پی ایف ،آئی جی نے کئی ریاستوں کو خبردار کیا | BulletsIn
رائے پور: پولیس نے سکما ضلع میں نکسلیوں کی طرف سے بنائی گئیوسیع یادگار کو منہدم کیا

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article امریکی صدرارتی عہدے کیلئے دوبارہ انتخاب لڑیں گی کملا ہیرس
Next Article رنجی ٹرافی میں بنگال کے قاضی جنید سیفی بنے پہلے انجری ری-پلیسمنٹ
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?