• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > National > جموں سرینگر قومی شاہراہ گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند۔
National

جموں سرینگر قومی شاہراہ گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند۔

CliQ INDIA
Last updated: August 29, 2025 6:36 am
CliQ INDIA
Share
3 Min Read
SHARE

جموں, 28 اگست (ہ س)جموں سرینگر قومی شاہراہ شدید بارشوں کے نتیجے میں اُدھمپور رامبن علاقے میں ہوئے بھاری لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مسلسل تیسرے روز بھی ٹریفک کے لیے بند رہی۔ حکام کے مطابق شاہراہ کی بندش کے سبب پانچ سو سے زائد گاڑیاں مختلف مقامات پر کھڑی ہیں۔

وادی کشمیر کو ملک کے دیگر حصوں سے جوڑنے والی 270 کلو میٹر طویل شاہراہ جکھینی اور چنینی کے درمیان کئی مقامات پر متاثر ہوئی ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق جکھینی سے سرینگر کی طرف کوئی گاڑی جانے کی اجازت نہیں ہے جبکہ نگروٹہ سے ریاسی، چنینی، پٹنی ٹاپ، ڈوڈہ، رامبن، بانہال اور سرینگر کی جانب ٹریفک مکمل طور پر معطل ہے۔ کٹرا اور اُدھمپور کے مقامی شہریوں کو شناختی کارڈ ہمراہ رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ اُن کی نقل و حرکت میں سہولت فراہم کی جا سکے۔

ادھر بارڈر روڈز آرگنائزیشن کے اہلکار اور مشینری مسلسل ملبہ ہٹانے اور سڑک کی بحالی پر کام کر رہے ہیں۔ یہ رُکاوٹیں منگل کو موسلا دھار بارش اور اچانک سیلابی ریلے کے باعث پیدا ہوئی تھیں۔

ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق کشتواڑ سنتھن۔اننت ناگ شاہراہ بھی بند ہے جبکہ سرینگر۔سونمرگ۔گمری روڈ پر بہتر موسم اور بی آر او کی اجازت کے بعد ہی ٹریفک محدود وقت کے لیے چل سکے گا۔ اس روٹ پر پہلے ہلکی گاڑیاں اور بعد میں بھاری گاڑیاں صبح ساڑھے گیارہ بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک سونمرگ سے کرگل کی طرف روانہ ہو سکیں گی، اس کے بعد کسی گاڑی کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سیکورٹی فورسز کے قافلوں کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنا شیڈول اس انداز میں ترتیب دیں کہ عام شہریوں کی آمد و رفت متاثر نہ ہو۔

ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ مغل روڈ پر بھی موسم اور سڑک کی صورتحال بہتر ہونے کی صورت میں چھوٹی گاڑیوں اور پرائیویٹ کاروں کو صبح سات بجے سے شام چھ بجے تک بہرام گلہ (پونچھ) اور ہیرپورہ (شوپیاں) سے دونوں اطراف جانے کی اجازت دی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر

You Might Also Like

دہلی ہائی کورٹ کا فیصلہ: بیماری کو طرز زندگی کی خرابی قرار دے کر معذوری پنشن سے انکار نہیں کیا جا سکتا
بنگلہ دیش بھارت کے ساتھ کھیلوں کے تعلقات بحال کرنے کا خواہاں ہے
ملک دشمن طاقتوں کے دباؤ میں راہل اور انڈی اتحاد جمہوریت کو بدنام کر رہے ہیں: شیوراج سنگھ
پونچھ میں تین مقامی لوگوں کی ہلاکت کا معاملہ، دونوں اضلاع میں انٹرنیٹ خدمات معطل
وزیر مملکت برائے امور خارجہ پبیترا 08 سے 12 مئی تک نیوزی لینڈ اور فجی کے دورے پر | BulletsIn

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article غزہ میں قحط انسانی ساختہ ہے،امریکہ کے سوا سلامتی کونسل کے تمام ارکان کا موقف
Next Article دلیپ ٹرافی 2025: سنٹرل زون کے کپتان رجت پاٹیدار نے نارتھ ایسٹ زون کے خلاف سنچری بنائی
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?