وجے دیور کونڈا کی لمبے عرصے سے انتظار کی جانے والی فلم ‘کنگڈم’ بالآخر 31 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز ہو گئی ہے۔ جہاں ایک عرصے سے خبروں میں رہنے والے اس ایکشن ڈرامے کو ناقدین نے مثبت ریویو دیا ہے، وہیں ناظرین نے بھی وجے کے زبردست ایکشن اور اسکرین پر موجودگی کی تعریف کی ہے۔ ‘سیارا’ کے باکس آفس پر زبردست دبدبے کے باوجود ‘کنگڈم’ نے پہلے دن اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔ تجارتی تجزیہ کاروں کے مطابق، فلم نے افتتاحی دن حوصلہ افزا کلیکشن درج کرکے ایک بار پھر وجے دیوراکونڈا کی اسٹار پاور کو ثابت کردیا ہے۔ اب سب کی نظریں اس بات پر ہیں کہ ‘کنگڈم’ ہفتے کے آخر میں کس طرح کاروبار کرتا ہے۔
باکس آفس ٹریکر سیکنلک کے ابتدائی اعدادوشمار کے مطابق وجے دیور کونڈا کی فلم ‘کنگڈم’ نے ریلیز کے پہلے ہی دن یعنی جمعرات کو 15.50 کروڑ روپے کا زبردست بزنس کیا۔ غور طلب ہے کہ ‘کنگڈم’ نے پہلے دن کی کمائی میں دھنش کی ‘کبیرا’ (14.75 کروڑ) اور کمل ہاسن کی ‘ٹھگ لائف’ (15.5 کروڑ) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اب نظریں ویک اینڈ پر ہیں، جب امید کی جا رہی ہے کہ فلم کی کمائی اس سے بھی زیادہ بڑھے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ
