پٹنہ، 31 جولائی (ہ س)۔راجدھانی پٹنہ کےبدھا کالونی تھانہ علاقہ کے میں پولیس لائن میں کانسٹیبل ڈرائیور اشوک کمار سنگھ نے بدھ کی دیر رات پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ کانسٹیبل بھوجپور ضلع کا رہنے والا تھا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی لاء اینڈ آرڈر-1 کرشنا مراری پرساد اور بدھاکالونی تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ایف ایس ایل ٹیم کو بھی بلایا گیا۔ ڈی ایس پی نے بتایا کہ لاش پنکھے کی مدد سے پھندے سے لٹکی ہوئی ملی۔ ابتدائی طور پر معاملہ خودکشی کا لگتا ہے۔ پولیس تمام نکات پر تفتیش کر رہی ہے۔ اشوک کمار سنگھ کے دو بیٹے ہیں۔ وہ بڑے بیٹے کے ساتھ پولیس لائن میں رہ رہے تھے۔
بڑا بیٹا اجیت کمار کسی کام سے باہر گیا ہوا تھا۔ ان کی بیوی دو روز قبل گھر گئی تھی۔ بدھ کی رات گھر میں کوئی نہیں تھا۔ اس دوران اس نے پنکھے کی مدد سے پھندا لگا کر پھانسی لگا لی۔ پولیس کے مطابق اشوک کے بڑے بیٹے اجیت کی شادی ایک سال قبل فروری 2024 میں ہوئی تھی، اس کے دوسرے بیٹے رنجیت نے دو ماہ قبل والد کی رضامندی کے بغیرلو میرج کر لی تھی۔ اگر پولیس کی بات مانی جائے تو اشوک اپنے چھوٹے بیٹے کی شادی سے خوش نہیں تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan
