چنڈی گڑھ، 25 جولائی (ہ س)۔ پنجاب کے فیروز پور پولیس نے سرحد پار منشیات اسمگلنگ کے ماڈیول کا پردہ فاش کرتے ہوئے ایک شخص کو 15 کلو ہیروئن سمیت گرفتار کر لیا۔
پنجاب پولیس کے ڈائریکٹر جنرل گورو یادو نے جمعہ کو بتایا کہ فیروز پور ضلع کی پولیس نے تھانہ غل خورد کے علاقے سے منشیات کے اسمگلر رمیش کمار عرف میچی کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے 15 کلو ہیروئن برآمد کی۔ ڈی جی پی نے کہا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس کے پرانے روابط کی چھان بین کی جا رہی ہے، کیونکہ اس کے سرحد پار سے اسمگلروں سے تعلق ہونے کا امکان ہے۔ گرفتار ملزم پنجاب اور دیگر مقامات پر منشیات کی سپلائی کے نیٹ ورک کا اہم کھلاڑی ہو سکتا ہے۔
—————
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی
