حکومت نے امرناتھ یاترا کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے ۔ وزیر اعلٰی عمر عبداللہ
سرینگر، 30 جون (ہ س)۔ وزیر اعلی عمر عبداللہ نے پیر کو کہا کہ حکومت نے امرناتھ یاترا کے ہموار انعقاد کے لئے تمام انتظامات کر لئے ہیں۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ وہ یاترا کے محفوظ اور ہموار انعقاد کے لیے امید اور دعا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا لیفٹیننٹ گورنر نے سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے اراکین کے ساتھ میٹنگوں کی صدارت کی اور یقین دہانی کرائی کہ یاتریوں کے لیے مناسب حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب وہ تیرتھ یاتریوں کا انتظار کر رہے ہیں، جنہیں کل جموں سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جائے گا۔ عمر نے کہا جی ہمیں امید ہے کہ وہ بڑی تعداد میں آئیں گے اور دعا کریں گے کہ وہ بحفاظت اپنے گھروں کو واپس جائیں۔ واضح رہے امرناتھ یاترا 3 جولائی سے جموں و کشمیر میں کثیر سطحی حفاظتی انتظامات کے درمیان شروع ہوگی۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mir Aftab
