آج جمعہ کے روز گھریلو شیئر بازار میں مضبوطی دیکھنے میں آئی، اور کاروبار کا آغاز معمولی اضافے کے ساتھ ہوا۔ خریداروں کے زبردست زور کی وجہ سے شیئر بازار کے دونوں انڈیکس اوپر چڑھتے گئے، حالانکہ وقفے وقفے سے فروخت کے معمولی جھٹکے بھی دیکھنے کو ملے۔ کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد سینسیکس اور نفٹی میں واضح اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
BulletsIn
- گھریلو شیئر بازار میں مضبوطی نظر آئی۔
- کاروبار کا آغاز معمولی اضافے کے ساتھ ہوا۔
- خریداروں کے زور کی وجہ سے انڈیکسوں میں تیزی آئی۔
- سینسیکس 0.62 فیصد اور نفٹی 0.74 فیصد کے اضافے کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔
- انفوسس، ایل ٹی مائنڈ ٹری، جے ایس ڈبلیو اسٹیل، بھارتی ایئرٹیل اور آئشر موٹرز کے شیئر 2.75 فیصد سے لیکر 2.46 فیصد کے اضافے کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔
- ٹیک مہندرا، ٹاٹا کنزیومر پروڈکٹس، ایچ ڈی ایف سی بینک، نیسلے اور او این جی سی کے شیئر 1.85 فیصد سے لیکر 0.70 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آرہے تھے۔
- شیئر مارکیٹ میں 2,234 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہو رہی تھی، جن میں سے 1,674 شیئرس سبز نشان میں اور 560 شیئرس سرخ نشان میں تھے۔
- سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 23 شیئرس سبز نشان میں اور 7 شیئرس سرخ نشان میں تھے۔
- نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 41 شیئرس سبز نشان میں اور 9 شیئرس سرخ نشان میں تھے۔
- بی ایس ای کا سینسیکس 118.70 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 80,158.50 پوائنٹس کی سطح پر کھلا اور کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد 495.46 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 80,535.26 پوائنٹس پر تھا۔
- این ایس ای کا نفٹی 17.25 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 24,423.35 پوائنٹس کی سطح پر کھلا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے بعد 180.60 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 24,586.70 پوائنٹس کی سطح پر تھا
