آئی پی ایل 2024: کے کے آر- راجستھان اور گجرات بمقابلہ دہلی کے میچوں کے اوقات میں تبدیلی
نئی دہلی بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے منگل کو ٹاٹا انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے دو میچوں کے اوقات تبدیل کر دئے ہیں۔ تاہم بی سی سی آئی نے میچوں کو دوبارہ شیڈول کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے۔
کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) اور راجستھان رائلس کے درمیان میچ، جو پہلے ایڈن گارڈنس، کولکاتا میں 17 اپریل 2024 کو ہونا تھا، اب اسے ایک دن پہلے 16 اپریل 2024 کو ایڈن گارڈنس، کولکاتا میں ہی کھیلا جائے گا۔
جبکہ نریندر مودی اسٹیڈیم، احمد آباد پہلے 16 اپریل 2024 کو گجرات ٹائٹنس اور دہلی کیپٹلس کے درمیان میچ کی میزبانی کرنے والا تھا۔ اب یہ میچ 17 اپریل 2024 کو کھیلا جائے گا۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ آئی پی ایل کی جانب سے دیے گئے بیان میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ دونوں میچوں کے لیے پہلے سے فروخت ہونے والے ٹکٹوں کا کیا ہوگا۔
