لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا عمل آج سے
نئی دہلی، 28 مارچ ۔ لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پرچہ نامزدگی بھرنے کا عمل آج (جمعرات) سے شروع ہوگا۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا اس کے لیے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
کمیشن نے کل کہا تھا کہ عام انتخابات-2024 کے دوسرے مرحلے میں 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر اقتدار صوبوں کی 88 سیٹوں پر 26 اپریل کو ووٹنگ ہوگی۔ اس مرحلے میں آسام، بہار، چھتیس گڑھ، جموں و کشمیر، کرناٹک، کیرالہ، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، راجستھان، تریپورہ، اتر پردیش اور مغربی بنگال کے علاوہ باہری منی پور کی ایک نشست شامل ہے۔
