کانپور، 16 مارچ ۔
کانپور ضلع کے راوت پور تھانہ علاقے میں جمعہ کی رات پیسے کے لین دین کے معاملے میں ایک نوجوان کو پہلے اغوا کیا گیا، مارا پیٹا گیا، اس کی ویڈیو بنایئی گئی ۔ پولیس نے اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا اور ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
کلیان پور کے اسسٹنٹ پولس کمشنر ابھیشیک کمار پانڈے نے ہفتہ کے روز بتایا کہ ایک نوجوان نے راوت پور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ اس کے محلے کے ایک شخص نے اپنے چار ساتھیوں کے ساتھ مل کر جمعہ کی دیر رات ادھار کی رقم ادا کرنے میں ناکامی کی وجہ سے اس کا اغوا کیا ۔ 2,000 روپے روپئے واپس نہ کارپانے پر اس کا اغوا کیا گیا ۔ پہلے اسے مارا پیٹا گیا پھر اس کے کپڑے اتار کر ویڈیو بنایا گیا۔
پولیس نے اس سلسلے میں اغوا اور آئی ٹی ایکٹ سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس ٹیم نے اس واقعہ میں ملوث پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
