وزیر اعظم مودی کا محروم طبقے کو تحفہ، آج شام 4 بجے کریں گے ’پی ایم – سورج پورٹل‘ کا افتتاح
نئی دہلی، 13 مارچ وزیر اعظم نریندر مودی آج (بدھ) شام 4 بجے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے محروم طبقوں کو قرض کی امداد کے لیے ملک گیر عوامی روابطہ کو نشان زد کرنے والے ایک پروگرام میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم سماجی ترقی اور روزگار پر مبنی عوامی بہبود کے لیےقومی ’’پی ایم-سورج پورٹل‘‘ کا افتتاح کریں گے۔ ساتھ ہی محروم طبقات کے ایک لاکھ کاروباریوں کے لیے قرض کی امداد کی منظوری دیں گے۔ یہ معلومات پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) نے تقریب سے قبل کی شام شیئر کی۔ اس کے ساتھ ہی بی جے پی نے بھی اپنے ایکس ہینڈل پر وزیر اعظم کے آج کے دو پروگراموں کی معلومات شیئر کی ہیں۔
پریس انفارمیشن بیورو کے مطابق اس کے علاوہ وزیر اعظم نریندر مودی درج فہرست ذاتوں، پسماندہ طبقات اور صفائی کارکنان سمیت محروم گروپوں کے مختلف سرکاری اسکیموں کے استفادہ کنندگان سے بات چیت بھی کریں گے۔ اس موقع پر وہ جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔
پی ایم-سورج نیشنل پورٹل پسماندہ افراد کو ترجیح دینے کے وزیر اعظم کے عزم کی علامت ہے۔ یہ ایک بڑی تبدیلی کا قدم ہے۔ اس کا مقصد معاشرے کے سب سے محروم طبقوں کی ترقی ہے۔ بینکوں، غیر بینکنگ مالیاتی کمپنیوں (این بی ایف سی)، مائیکرو فائنانس اداروں (ایم ایف آئی) اور دیگر تنظیموں کے توسط سے ملک بھر میں اہل افراد کو قرض کی امداد فراہم کی جائے گی۔
وزیر اعظم اس پروگرام کے دوران مشینی صفائی انتظامات کے لیے نیشنل ایکشن (نمستے) اسکیم کے تحت صفائی متروں (سیور اور سیپٹک ٹینک ورکرز) کو آیوشمان ہیلتھ کارڈ اور پی پی ای کٹس بھی تقسیم کریں گے۔ یہ اقدام مشکل حالات میں کام کرنے والے فرنٹ لائن ورکرز کی صحت اور حفاظت کے لیے ایک اور اہم کوشش ہے۔ مختلف سرکاری اسکیموں سے محروم گروپوں کے تقریباً تین لاکھ استفادہ کنندگان اس پروگرام میں حصہ لیں گے۔ یہ لوگ ملک بھر کے 500 سے زائد اضلاع سے پروگرام میں شامل ہوں گے۔
