نیپال، ۔نیپال میں پارلیمنٹ کے ایوان بالا قومی اسمبلی کے اسپیکر کے عہدے کے لیے منگل کو ہونے والے انتخابات میں حکمراں سی پی این -ایم سی کے امیدوار نارائن دہل نے کامیابی حاصل کی ہے۔ دہل نے اپنے قریبی حریف نیپالی کانگریس کے امیدوار یوراج شرما کو شکست دی۔
نارائن دہل وزیر اعظم پشپکمل دہل ‘پرچنڈ’ کے بھائی ہیں۔ قومی اسمبلی کے 56 میں سے 39 ارکان نے دہل کے حق میں ووٹ دیا۔ حکمراں اتحاد کی تمام اتحادی جماعتوں نے دہل کے حق میں ووٹ دیا۔ نیپالی کانگریس کے یوراج شرما کو صرف 17 ووٹ ملے۔ نیپالی کانگریس کے امیدوار کو لوک تانترک سماج وادی پارٹی (ایل او ایس پی ) کی بھی حمایت حاصل تھی۔ قومی اسمبلی میں نیپالی کانگریس کے 16 اور ایل ایس پی کے ایک رکن ہیں۔
